ہماچل پردیش کے گورنر شیو پرتاپ شکلا کی طبیعت بگڑی، کیلاش اسپتال میں داخل
شیو پرتاپ شکلا ہماچل پردیش کے 29ویں گورنر ہیں۔ وہ اتر پردیش کے گورکھپور ضلع کے رودر پور کے رہنے والے ہیں۔ وہ چار بار ایم ایل اے، تین بار مرکزی وزیر اور راجیہ سبھا کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
ہماچل پردیش کے گورنر شیو پرتاپ شکلا کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد کیلاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ شیو پرتاپ شکلا کو نوئیڈا کے سیکٹر-27 میں واقع کیلاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اتوار کی رات دیر گئے انہیں سینے میں تیز درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہاں وہ سی سی یو وارڈ کے بیڈ نمبر ایک پر زیر علاج ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی حالت اب مستحکم ہے۔ جانچ کی جا رہی ہے اور انہیں نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ وہ یہاں کسی ذاتی کام سے آئے ہوئے تھے۔
شیو پرتاپ شکلا ہماچل پردیش کے 29ویں گورنر ہیں، وہ اتر پردیش کے گورکھپور ضلع کے رودر پور کے رہنے والے ہیں۔ وہ چار بار ایم ایل اے، تین بار مرکزی وزیر اور راجیہ سبھا کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ شکلا نے اپنا سیاسی سفر اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد سے شروع کیا۔ شیو پرتاپ شکلا 1989، 1991، 1993 اور 1996 میں مسلسل چار مرتبہ گورکھپور سے ایم ایل اے رہے۔ ملک میں ایمرجنسی کے دوران انہیں 26 جون 1975 کو جیل بھی جانا پڑا۔ وہ 18 ماہ بعد 1977 میں جیل سے رہا ہوئے۔ وہ سال 2002 میں اسمبلی انتخابات ہار گئے تھے۔ اس کے بعد وہ بی جے پی کے لیے تنظیمی کام کرنے لگے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔