مہاراشٹر کے گونر بھگت سنگھ کوشیاری نے پیش کیا استعفی، مزید 13 ریاستوں کے گورنر بھی تبدیل

صدر جمہوریہ نے گورنر کوشیاری کا استعفی منظور کر لیا اور جھارکھنڈ کے گورنر رمیش بیس کو مہاراشٹر کا نیا گورنر مقرر کر دیا۔ اس کے علاوہ گلاب چند کٹاریا کو آسام اور شیو پرتاپ کو ہماچل کا گورنر مقرر کیا

بھگت سنگھ کوشیاری، تصویر آئی اے این ایس
بھگت سنگھ کوشیاری، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کوشیات کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ کوشیات کے علاوہ لداخ کے ایل جی (لیفٹیننٹ گورنر) رادھا کرشنن ماتھر کا استعفی بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، صدر نے 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی پھیر بدل کیا ہے۔ ریٹائرڈ جسٹس ایس عبدالنذیر کو آندھرا پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر دروپدی مرمو نے جھارکھنڈ کے گورنر رمیش بیس کو مہاراشٹر کا گورنر مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ گلاب چند کٹاریا کو آسام اور سابق مرکزی وزیر شیو پرتاپ شکلا کو ہماچل پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔


صدر نے اروناچل پردیش کے گورنر بریگیڈیئر (رٹایئرڈ) بی ڈی مشرا کو لداخ لا ایل جی، لیفٹیننٹ جنرل کیولیہ تریوکرم پرنائک کو اروناچل پردیش کا گورنر، چھتیس گڑھ کی گورنر انوسوئیا اوئیکے کو منی پور، منی پور کے گورنر ایل گنیشن کو ناگالینڈ، بہار کے گورنر پھاگو چوہان کو میگھالیہ اور ہماچل پردیش کے گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکار کو بہار کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

صدر کے ذریعہ مقرر کردہ گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں کی فہرست

لیفٹیننٹ جنرل کیولیہ تریوکرم پارنائک، گورنر، اروناچل پردیش

لکشمن پرساد اچاریہ، گورنر، سکم

سی پی رادھا کرشنن، گورنر، جھارکھنڈ

شیو پرتاپ شکلا، گورنر، ہماچل پردیش

گلاب چند کٹاریہ، گورنر، آسام

ریٹائرڈ جسٹس ایس عبدالنذیر، گورنر، آندھرا پردیش

بسوا بھوشن ہری چندن، گورنر، چھتیس گڑھ

انوسویا اوئکے، گورنر، منی پور

ایل گنیشن، گورنر، ناگالینڈ

پھاگو چوہان، گورنر، میگھالیہ

راجندر وشواناتھ آرلیکار، گورنر، بہار

رمیش بیس، گورنر، مہاراشٹر

بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) بی ڈی مشرا، لیفٹیننٹ گورنر، لداخ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔