پیسے نہیں ہیں تو آپ ابھی ملک واپس نہیں آ سکتے
واپس آنے والے ان مسافروں کو آنے کے بعد چودہ دنوں تک لازمی کورنٹائن کے اخراجات بھی خود ادا کرنے ہوں گے۔
بیرون ممالک میں پھنسے ان ہندوستانیوں کو ملک لانے کے لئے حکومت نے ابھی کوئی منصوبہ تیار نہیں کیا ہے جن کی معاشی صورت حال واقعی بری ہوگئی ہے اور وہ ہوائی کرایہ کے اخراجات ادا نہیں کرسکتے ہیں۔
وزیر شہری پرواز ہردیپ سنگھ پوری نے آج ایک آن لائن میڈیا انٹریکشن میں بتایا کہ سات سے 13 مئی کے درمیان بارہ ممالک میں پھنسے تقریبا 14,800 لوگوں کو 64 خصوصی پروازوں سے ہندوستان لایا جائے گا۔
واپس آنے والے ان مسافروں کو آنے کے بعد چودہ دنوں تک لازمی کورنٹائن کے اخراجات بھی خود ادا کرنے ہوں گے۔
یہ سوال پوچھے جانے پر کہ جو لوگ کووڈ۔19وبا کی وجہ سے تین چار مہینے سے بیرون ممالک میں بے روزگار ہیں اور ان کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے کہ وہ ہوائی سفر کےاخراجات اٹھاسکیں تو ان کے بارے میں کوئی منصوبہ ہے، مسٹر پوری نے کہا کہ ’’بیرون ممالک میں رہنے والے ان لوگوں کا معاملہ الگ ہے جن کے پاس رہنے کا نظم نہیں ہے اور جن کی معاشی حالت سنگین ہے۔ لیکن ابھی اگر ہم یہ اعلان کردیں کہ سبھی پروازیں مفت ہیں تو کئی ایسے لوگ جو کرایہ اد ا کرسکتے ہیں وہ بھی اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔ آپ جن کی بات کررہے ہیں ان کو دیکھا جائے گا، اس سلسلے میں جواب دینا میرے ذمہ داری کا حصہ نہیں ہے۔ ‘‘
واضح رہے کہ مسٹر پوری وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کی صدارت والے اس وزرائے کے گروپ کے بھی رکن ہیں جو کووڈ۔19 کے سلسلے میں صورت حال کی نگرانی کررہے ہیں اورسبھی اہم فیصلے لے رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔