ایران میں پھنسے ہندوستانیوں کی رہائی کے لئے اقدام کرے مودی حکومت: پلانی سوامی
پلانی سوامی نے کہا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ متعلقہ حکام کو ہدایت دیں اور واسدیو سمیت تمام ہندوستانی جہاز کے عملہ کی فوری طور پر رہائی اور وطن واپسی یقینی بنائیں۔
چنئی: تمل ناڈو کے وزیراعلی ای کے پلانی سوامی نے سنیچر کو مرکزی حکومت سے ایران میں ضبط کیے گئے تیل ٹینکر پر پھنسے چنئی کے باشندے آدتیہ واسودیو اور ہندوستانی جہاز عملہ کے دیگر لوگوں کی رہائی اور ان کی وطن واپسی کے لئے ہر ممکن اقدام کرنے کی اپیل کی۔
پلانی سوامی نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو بھیجے خط میں کہا کہ میں آپ کی توجہ چنئی کے باشندہ آدتیہ واسودیون (27) اور دیگر ہندوستانی شہریوں کی حالت کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں جو ایرانی فوجیوں کے ذریعہ ضبط کیے گئے برطانوی تیل ٹینکر ’امپیرو‘ پر 22 دیگر جہاز کے عملہ کے ساتھ پھنسے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ متعلقہ حکام کو ہدایت دیں اور واسدیو سمیت تمام ہندوستانی جہاز کے عملہ کی فوری طور پر رہائی اور وطن واپسی یقینی بنائیں۔ اس خط کی ایک کاپی آج یہاں میڈیا کے سامنے جاری کی گئی۔
واسدیو متحدہ عرب امارات کے فوجیرہ سے سعودی عرب جارہے برطانوی تیل ٹینکر پر کام کرتے ہیں جسے ایران کے فوجیوں نے 17جولائی کو آبنائے ہرمز سے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ اس تیل ٹینکر پر سوار جہاز کے عملہ میں 18 ہندوستانی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Aug 2019, 9:10 PM