حکومت چین سرحد پر کشیدگی کی صورت حال سے آگاہ کرے: کانگریس
سورجے والا نے کہا کہ حکومت کو بتا نا چاہیے کہ کیا حقیقی معنوں میں سرحدی حصوں میں چین کی فوج نے دراندازی کی ہے اور اگر یہ خبر صحیح ہے تو حکومت کو اس بارے میں ملک کے عوام کو حقیقت سے آگاہ کرنا چاہیے۔
نئی دہلی: کانگریس نے چین سرحد پر ہندوستانی علاقہ میں چینی فوج کی دراندازی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو وہاں کی حقیقی صورت حال سے ملک کو آگاہ کرنا چاہیے نیز اس معاملے پر عوام اور اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے پیر کو پریس کانفرنس میں کہا کہ سیکیورٹی ماہرین کا خیال ہے کہ اگر چینی فوج نے سچ میں لداخ کے گلوام ویلی اور پیگینگ علاقہ میں قبضہ کیا ہے تو یہ ملک کی حفاظت کے لئے شدید بحران ہے کیونکہ اس راستے کے ذریعہ سرحد پر تعینات ہندوستانی فوج کے لئے رسد پہنچائی جاتی ہے اس لئے یہ علاقہ اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بہت اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ’کووڈ-19 پازیٹو مسلمان دہشت گرد ہیں، انھیں مار دینا چاہیے‘
رندیپ سنگھ سورجے والا نے کہا کہ حکومت کو بتا نا چاہیے کہ کیا حقیقی معنوں میں سرحدی حصوں میں چین کی فوج نے دراندازی کی ہے اور اگر یہ خبر صحیح ہے تو حکومت کو اس بارے میں ملک کے عوام کو حقیقت سے آگاہ کرنا چاہیے۔ کانگریس لیڈر نے نیپال کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پرکہا کہ یہ تنازعہ سب سے زیادہ تشویش کا باعث ہے اور انہیں امید ہے حکومت اس مسئلے کا حل نکال لے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔