حکومت متاثرہ علاقوں میں مستعدی سے راحت مہم چلائے: سندھیا
سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ سندھیا نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ سیلاب کے حالات کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں مستعدی سے راحت مہم چلائی جائے، تاکہ حالات پر قابو پایا جا سکے۔
بھوپال: سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ جیوتیرآدتیہ سندھیا نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ سیلاب کے حالات کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں مستعدی سے راحت مہم چلائی جائے،تاکہ حالات پر قابو پایا جاسکے۔
سندھیا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے الگ الگ حصوں میں شدید بارش کی وجہ سے کئی جانیں جانے سے صورت حال تشویش ناک ہے۔خدا سے دعا ہے کہ وہ آنجہانی لوگوں کی روحوں کو سکون دے اور سوگوار لواحقین کو یہ دکھ سہنے کی طاقت دے۔
انہوں نے آگے کہاکہ کئی اضلاع میں ابھی بھی حالات بےحد ابتر ہیں۔بارش کی وجہ سے بہت نقصان ہوا ہے۔حکومت سے درخواست ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پوری مستعدی سے راحت اور بچاؤ مہم چلائی جائے جس سے وقت رہتے حالات پر قابو پایا جاسکے اور متاثرین کو تحفظ اور سہارا مل سکے۔
واضح رہے کہ ریاست میں سیلاب کی وجہ سے اب تک آدھا درجن سے بھی زیادہ لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر سے مشرقی راجستھان میں بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق ریاست کے مشرقی حصوں سمیت مغربی مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، سکم، سوراشٹر اور کچھ میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔ادھر جنوب پغربی اور مشرقی وسطی بحریہ عرب کے کچھ علاقوں مین 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔