حکومت بارہ بنکی بس حادثے کے متاثرین کو معاوضہ دے: مایاوتی
مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ متاثرہ کنبوں کے تئیں خراج عقیدت، حکومت مہلوکین کو ان کے گھر بھیجنے اور متاثرین کے مناسب علاج کی مفت سہولیت فراہم کرے۔ مالی تعاون کی رقم بھی جلد ہی جاری کی جائے۔
لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے میں ہوئی مسافروں کی موت پر دکھ کا اظہا کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کو مالی تعاون اور زخمیوں کو مفت علاج فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مایاوتی نے بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'ضلع بارہ بنکی میں ٹرک و بس میں ٹکر ہونے سے 18 مزدوروں کی موت و دیگر کئی زخمی ہونے کی خبر کافی تکلیف دہ ہے۔ متاثرہ کنبوں کے تئیں خراج عقیدت، حکومت مہلوکین کو ان کے گھر بھیجنے اور متاثرین کے مناسب علاج کی مفت سہولیت فراہم کرے۔ مالی تعاون کی رقم بھی جلد ہی جاری کی جائے۔
قابل ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کی رات لکھنؤ ایودھیا شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹرک نے کلیانی ندی کے پل پر کھڑی بس کو ٹکر مار دی تھی۔ اس حادثے میں 18 مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دس شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کو مناسب ترین علاج فراہم کرانے کی ہدایت دی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔