حکومت لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو درپیش مسائل دور کرے: تاریگامی

محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ حکومت لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو درپیش مسائل کی طرف بھی توجہ دے اور ملک کی مخلتف ریاستوں میں پھنسے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کے گھر بھیجنے کا انتظام کرے

یوسف تاریگامی
یوسف تاریگامی
user

یو این آئی

سری نگر: سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ حکومت کو لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو درپیش مسائل کی طرف بھی توجہ دینا چاہئے اور ملک کی مخلتف ریاستوں میں پھنسے جموں و کشمیر کے لوگوں کو اپنے گھر واپس لانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی مخلتف ریاستوں میں پھنسے جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگ جن میں طلبا، تاجر، مریض، مزدور، شال بیچنے والے وغیرہ شامل ہیں، کی زندگیاں اجیرن بن رہی ہیں اور کئی جگہوں میں یہ لوگ ٹنٹوں میں بسر اوقات کررہے جو سخت گرمی کے باعث ان کے لئے ناقابل برداشت ہورہا ہے۔


موصوف لیڈر نے کہا کہ حکومت نے پھنسے ہوئے مزدروں کے لئے قیام و طعام کا بندوبست کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن زمینی سطح پر رپورٹس موصول ہورہی ہیں کہ یہ صرف بلند بانگ دعوے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پھنسے ہوئے مزدوروں کے پاس جو کچھ زاد راہ تھا وہ ختم ہوچکا ہے اور اب وہ فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔

تاریگامی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سماج کے اقتصادی لحاظ سے کمزور طبقے کو گونا گوں کا مشکلات کا سامنا ہے جن کی طرف فوری توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور اس کو انسانیت کے زاویہ نگاہ دیکھ کر محتاجوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنی چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔