’حکومت کس خوف سے مادھبی بُچ پر کارروائی نہیں کر رہی؟‘ نئی ویڈیو میں راہل گاندھی نے پھر سیبی چیف پر کیا حملہ

راہل گاندھی نے کہا کہ ایجنسیوں نے جانچ نہیں کی، میڈیا نے سوال نہیں کیا، حکومت نے کارروائی نہیں کی، ہم نے جانچ بھی کی ہے، سوال بھی کر رہے ہیں اور وقت آنے پر کارروائی بھی ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / آئی اے این&nbsp;ایس</p></div>

راہل گاندھی / آئی اے اینایس

user

قومی آواز بیورو

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے گزشتہ دنوں سیبی چیئرپرسن مادھبی پوری بُچ اور مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی تھی۔ اُس ویڈیو میں وہ کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا کے ساتھ مادھبی پوری بُچ معاملہ پر تفصیلی گفتگو کرتے نظر آئے تھے۔ اب ایک نئی ویڈیو انھوں نے شیئر کی ہے جس میں ایک بار پھر وہ اسی موضوع پر پون کھیڑا سے بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو راہل گاندھی نے ’اڈانی بچاؤ سنڈیکیٹ، قسط-2‘ نام دیا ہے۔

راہل گاندھی نے یہ ویڈیو ’یوٹیوب‘ پر شیئر کی ہے اور اس کا لنک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھی ڈالا ہے۔ ایکس پر وہ اس ویڈیو کے ساتھ کچھ سنگین سوالات قائم کرتے ہیں۔ راہل گاندھی پوچھتے ہیں کہ ’’سیبی چیف مادھبی بُچ آئی سی آئی سی آئی سے کس بات کے پیسے لے رہی تھیں؟ چیئرپرسن رہتے ہوئے غیر فہرست بند کمپنیوں میں شیئر کیسے رکھ سکتی تھیں؟ اس کمپنی کو اسٹارٹ اَپ انڈیا کے کروڑوں روپے کیوں ملے؟‘‘ ساتھ ہی وہ حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ ’’حکومت کس خوف سے اس پر کارروائی نہیں کر رہی؟ صاف ہے بُچ اڈانی کے پیسے، ان کی ویلویشن اور ریپوٹیشن کی حفاظت کر رہی ہے ہے، لیکن بُچ کو کون اور کیوں بچا رہا ہے؟‘‘


اپنے ’ایکس‘ پوسٹ کے آخر میں راہل گاندھی لکھتے ہیں کہ ’’ایجنسیوں نے جانچ نہیں کی، میڈیا نے سوال نہیں کیا، حکومت نے کارروائی نہیں کی... ہم نے جانچ بھی کی ہے، سوال بھی کر رہے ہیں اور وقت آنے پر کارروائی بھی ہوگی۔‘‘

راہل گاندھی نے اپنے آفیشیل یوٹیوب چینل پر جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں وہ کہتے ہیں کہ ’’حکومت بالادستی کو فروغ دے رہی ہے۔ ساتھ ہی ملک کی ملکیت کچھ لوگوں کے ہاتھ میں سونپ رہی ہے۔ بھائی بھتیجہ واد کے ذریعہ اداروں کو خطرناک طور سے زوال کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ اس کی ایک مثال ’اڈانی بچاؤ‘ ہے۔‘‘


پون کھیڑا سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی ویڈیو میں کہتے ہیں کہ مادھبی بُچ گھوٹالہ جتنا بڑا نظر آ رہا ہے، اس سے کہیں زیادہ گہرا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ خوردہ سرمایہ کاروں کی سیکورٹی کا ذمہ سنبھال رہیں بُچ حقیقت میں اڈانی کے مفادات اور ان کی بڑھی ہوئی دولت کو بچانے کے لیے سسٹم میں کچھ ہیر پھیر کر رہی ہیں۔ راہل گاندھی یہیں پر خاموش نہیں ہوئے، انھوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ جن لوگوں کو ہندوستانیوں اور ان کے سرمایہ کی حفاظت کا ذمہ سونپا گیا ہے، انھوں نے اپنی ذمہ داری سے منھ موڑ لیا ہے۔ وہ لوگ بدعنوانی میں شامل ہیں۔ کناگریس لگاتار ان ایشوز کو اٹھا رہی ہے، گھوٹالوں کی جانچ کر رہی ہے اور عوام کے سامنے سچائی کو ظاہر کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔