حکومت ضروری اشیاء پر جی ایس ٹی لگا کر وصولی کر رہی ہے: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ "اب کی بار، 'وصولی ' سرکار؟" اب سے دودھ، دہی، مکھن، چاول، دالیں، روٹی جیسی پیک شدہ مصنوعات پر عوام سے پانچ فیصد جی ایس ٹی وصول کیا جائے گا۔
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دودھ، دہی، مکھن، چاول، روٹی دال جیسی ضروری اشیاء پر گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافہ کرنے پر حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے لوگوں کا دم نکل رہا ہے لیکن اس کی (حکومت) وصولی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : روپے کی تاریخی گراوٹ، پہلی مرتبہ 80 روپے فی ڈالر تک پہنچا
راہل گاندھی نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ "اب کی بار، 'وصولی ' سرکار؟" اب سے دودھ، دہی، مکھن، چاول، دالیں، روٹی جیسی پیک شدہ مصنوعات پر عوام سے پانچ فیصد جی ایس ٹی وصول کیا جائے گا۔ روزمرہ کی اشیائے خوردونوش مہنگی، سلنڈر 1053 روپے کا ہو گیا، لیکن حکومت کہتی ہے 'سب چنگا سی'۔ یعنی یہ مہنگائی حکومت کا نہیں عوام کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے مہنگائی کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی حملہ کیا اور کہا کہ جب وزیر اعظم اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ بنایا تھا لیکن آج انہوں نے عوام کو مسائل کی گہری دلدل میں دھکیل دیا ہے جس میں لوگ ہر روز ڈوبتے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم صاحب آپ کی اس بے بسی پر خاموش ہیں، خوش ہیں اور جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ میں اور پوری کانگریس پارٹی حکومت کی طرف سے آپ پر کیے جانے والے ہر ظلم کے خلاف آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم اس معاملے کو ایوان میں بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وزیر اعظم کتنے ہی الفاظ میں 'غیر پارلیمانی' کہہ کر ہمیں خاموش کرانے کی کوشش کریں گے، انہیں جواب دینا پڑے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔