جرائم پر حکومت کا کنٹرول نہیں، استعفی دیں یوگی: اجے کمار للو

غازی آباد میں صحافی کے قتل کے سلسلے میں اترپردیش کانگریس نے ریاست میں خستہ حال نظم و نسق کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے استعفی طلب کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: غازی آباد میں صحافی کے قتل کے سلسلے میں اترپردیش کانگریس نے ریاست میں خستہ حال نظم ونسق کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے استعفی طلب کیا ہے۔

ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے بدھ کو یہاں بتایا کہ صحافی کا قتل جنگل راج کے حالات کو بیاں کرتے ہیں۔ ریاست میں جرائم پیشہ افراد بے خوف ہوچکے ہیں۔ وہ پولیس اہلکار، صحافیوں کسی بھی کے قتل کرنے میں ذرا بھی خوف نہیں کھاتے۔ ریات میں نظم ونسق تباہ ہوچکا ہے۔ عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ خواتین گھروں سے نکلنے سے خوف کھارہی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ صحافی کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوں نے اپنی بھانجی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعہ کی شکایت پولیس سے کی تھی۔ سچائی تو یہ ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نظم ونسق کو سنبھالنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ انہیں اب استعفی دے کر گورکھپور واپس لوٹ جانا چاہئے۔ گورکھپور انہیں بلا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ غازی آباد وجے نگر علاقے میں پیر کو نامعلوم افراد نے صحافی وکرم جوشی کو اس وقت گولی مار دی تھی جب وہ موٹر سائیکل سے کہیں جارہے تھے۔ مسٹر جوشی کی بدھ کی علی الصبح دوران علاج موت ہوگئی۔ پولیس نے اس معاملے اب تک نو افراد کو گرفتار کیا ہے۔شکایت کے بعد کاروائی نہ کرنے کے پاداش میں چوکی انچارج کومعطل کردیا گیا ہے۔ پورے معاملے کی جانچ سرکل افسر کررہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔