گورکھپور سے یوگی کے خلاف الیکشن بھی جیتوں گا اور حکومت بھی بناؤں گا: چندرشیکھر

چندرشیکھر نے کہا کہ اپوزیشن نے کوئی بھی طاقت ور لیڈر گورکھپور سے نہیں اتار ہے مگر وہ پوری طاقت سے لڑنے کو تیار ہیں۔ جلد ہی گورکھپور کی طرف کوچ کریں گے۔

چندرشیکھر، تصویر یو این آئی
چندرشیکھر، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: گورکھپور میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف انتخابی میدان میں اترنے کا اعلان کرنے والے آزاد سماج پارٹی کے سربراہ چندر شیکھر نے اتوار کو کہا کہ اقلیتوں اور ایس سی۔ ایس ٹی سماج کی بدولت وہ نہ صرف الیکشن میں جیت درج کریں گے بلکہ حکومت بھی بنائیں گے۔

چندر شیکھر نے یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں دعوی کیا کہ ان کے ساتھ 35 چھوٹی پارٹیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’اب بڑے لوگوں سے اتحاد نہیں کرنا ہے، سمندر میں نہیں کودنا ہے، لیکن ندیاں بن کر خود بڑا ہونا ہے۔ بہت لوگوں نے مجھے نکارہ ہے اب میں بیساکھی کے ذریعہ نہیں بلکہ خود کی طاقت پر آگے بڑھوں گا اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ پیش قدمی کروں گا۔


انہوں نے کہا’ میں بڑے بھیا (اکھلیش یادو) اور بہن مایاوتی کا احترام کرتا ہوں۔ ان کی پارٹی اکھلیش یادو کے خلاف امیدوار میدان میں نہیں اتارے گی۔ میں لکھ کر دے رہا ہوں آزاد سماج پارٹی کی حکومت بنے گی اور وزیر اعلی بھی میری ہی پارٹی کا ہوگا‘۔ چندرشیکھر نے کہا کہ اپوزیشن نے کوئی بھی طاقت ور لیڈر گورکھپور سے نہیں اتار ہے مگر وہ پوری طاقت سے لڑنے کو تیار ہیں۔ جلد ہی گورکھپور کی طرف کوچ کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔