گوگل اور جی میل کا سروَر ڈاؤن، صبح سے ہی فائل اٹیچمنٹ اور ای میل بھیجنے میں پریشانی

گوگل نے خود اس بات کو کنفرم کیا ہے کہ کچھ یوزرس کو جی میل استعمال کرنے میں پریشانیاں آ رہی ہیں اور اس کی وجہ سَرور کا ڈاؤن ہونا ہے۔ کمپنی جلد از جلد اس پریشانی کو دور کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

ہندوستان میں گوگل اور جی میل کا سَرور جمعرات کی صبح سے ہی ڈاؤن چل رہا ہے۔ کئی یوزرس کو جی میل استعمال کرنے میں مختلف طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چھوٹی سے چھوٹی فائل کو اٹیچ کرنے میں کافی وقت لگ رہا ہے اور اٹیچمنٹ کے بعد ای میل کرنے میں بھی دقتوں کا سامنا ہے۔ جی میل سے جڑی کئی دیگر سروسز کے استعمال کرنے میں بھی مسائل کا سامنا ہے، حتیٰ کہ گوگل ڈرائیو کو لے کر بھی لوگ سوشل میڈیا پر شکایتیں کر رہے ہیں۔

میڈیا ذرائع میں آ رہی خبروں کے مطابق کچھ لوگوں کو یو ٹیوب پر ویڈیو اَپ لوڈ کرنے میں بھی کچھ تکنیکی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی نے خود کنفرم کیا ہے کہ کچھ یوزرس کو جی میل استعمال کرنے میں پریشانیاں آ رہی ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ سَرور ڈاؤن ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جی میل پر ایکٹیو یوزرس کی تعداد کافی زیادہ بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے سروس ڈاؤن ہو گیا ہے۔ بتایا یہ بھی جا رہا ہے کہ ہندوستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کئی یوزرس جی میل سروس استعمال کرنے میں مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔


تازہ ترین خبروں کے مطابق کچھ جی میل یوزرس نے اٹیچمنٹ اور ای میل کرنے میں پیش آ رہی دقتوں کے ختم ہو جانے کی بات کہی، لیکن ابھی پوری طرح سے یہ مسئلہ ختم نہیں ہوا ہے۔ گوگل ڈرائیو کا استعمال کرنے میں اب بھی کچھ یوزرس کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اس درمیان گوگل پریشانی کو جلد از جلد دور کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔