’عالمی یومِ شیر‘ کے موقع پر ملی خوشخبری، ملک میں شیروں کی تعداد بڑھ کر 3000 پہنچی
ملک میں شیروں کی تعداد 2014 میں تقریباً 1400 تھی جو آل انڈیا ٹائیگرس اسسمنٹ 2018 کے مطابق دوگنی سے بھی زیادہ بڑھ کر 2977 درج کی گئی ہے۔
نئی دہلی: ملک کے مختلف محفوظ علاقوں میں شیروں کی تعداد 1400سے بڑھ کر تقریباً تین ہزار ہوگئی ہے جو دنیا میں شیروں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ شیروں کی تعداد کے چوتھے سروے ’آل انڈیا ٹائیگرس اسسمنٹ2018‘ کے مطابق ملک میں شیروں کی تعداد 2977درج کی گئی ہے۔سال 2014 میں ملک میں 1400شیرتھے۔یہ سروے ’عالمی یوم شیر‘کے موقع پر وزیراعظم نریندرمودی نے پیر کو یہاں جاری کیا اور اسے تاریخی قرار دیا۔
شیروں کی تعداد کے مطابق مدھیہ پردیش میں سب سے زیادہ 526شیر ہیں جبکہ 524شیروں کے ساتھ کرناٹک دوسرے مقام پر ہے۔اتراکھنڈ میں 442شیر ہیں جو تیسرے مقام پر ہے۔شیروں کےلئے محفوظ علاقوں کی تعداد سال 2014 کے 692 کے مقابلے میں سال 2019 تک 860ہوگئی ہے۔کمیونٹی کے ذریعہ محفوظ علاقےسال 2014میں 43سے بڑھ کرسال 2019 تک ایک سو سے زیادہ ہوگئے ہیں۔
یہ زبردست سروے تین لاکھ 80ہزار مربع کلومیٹر علاقے میں کیا گیا اور حکام نے پانچ لاکھ 20ہزار کلومیٹر کی پیدل یاترا کی۔سروے میں 26ہزار کیمرا ٹیپ تیار کیےگئے۔شیروں کے سروے کےلئے تین لاکھ 50ہزار فوٹولئےگئے جن میں 76ہزار شیروں کے فوٹو تھے۔ شیروں کی گنتی ہر چار سال میں کی جاتی ہے ۔پہلی بار یہ گنتی 2006 میں کی گئی تھی۔اس کے بعد 2010 اور پھر 2014میں کی گئی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Jul 2019, 4:10 PM