اتراکھنڈ بھر سے اچھی خبریں موصول ہو رہی ہیں، کانگریس حکومت بنانے جا رہی ہے: ہریش راوت
سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت کا کہنا ہے کہ اتراکھنڈ بھر سے خوش خبری موصول ہو رہی ہے اور ریاست میں حکومت کانگریس بنائے گی
دہرادون: اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات کے تحت 14 فروری کو 13 اضلاع کی 70 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی اور کانگریس کافی مضبوط حالت میں نظر آئی۔ دریں اثنا، سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت کا کہنا ہے کہ اتراکھنڈ بھر سے خوش خبری موصول ہو رہی ہے اور ریاست میں حکومت کانگریس بنائے گی۔
ٹویٹر پر معلومات شیئر کرتے ہوئے ہریش راوت نے لکھا، "انتخابات میں کانگریس کے لیے اچھی خبر آ رہی ہے۔ میں ان اچھی خبروں کے لیے تمام حلقوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میں الموڑہ اور ہریدوار کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے فخر ہے کہ دونوں ہی پارلیمانی حلقے مجھے نہیں بھولے ہیں۔ آپ کی رحمتیں ہمیشہ میرے ساتھ ہیں۔ آپ میری زندگی کے سفر کے آخر تک مجھ پر اپنی رحمتیں قائم رکھیں۔‘‘
ہریش راوت نے مزید لکھا، "میں ایک قابل فخر عوامی نمائندے کے طور پر اپنی زندگی کو الوداع کہنا چاہوں گا اور اگر آپ کا پیار میرے ساتھ برقرار رہتا ہے، تو یہ میرے لیے سب سے قابل فخر واقعہ ہوگا۔ جے اتراکھنڈ۔ جئے اتراکھنڈیت۔‘‘
ہریش راوت کے ذریعہ پولنگ کے بعد شیئر کی گئی معلومات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ انہیں ریاست سے جو خبریں موصول ہوئی ہیں وہ کانگریس کے لئے خوش آئند ہیں اور ہریش راوت کے مطابق لوگوں نے کانگریس کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ اگر 10 مارچ کو نتائج بھی کانگریس کے حق میں آتے ہیں تو ریاست میں اگلی حکومت کانگریس کی ہوگی۔ فی الحال سبھی کو نتائج کا انتظار ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔