صرافہ بازار: چاندی کے داموں میں گراوٹ، سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
999 پیورٹی والے دس گرام سونے کی قیمت میں ایک روپے کا معمولی اضافہ ہوا ہے، جبکہ 999 پیورٹی والی چاندی 546 روپے سستی ہو گئی ہے، اس کے ساتھ ہی 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 48902 روپے ہو گئی ہے
نئی دہلی: ہندوستانی صرافہ بازار میں آج یعنی 11 فروری 2022 (جمعہ) کو سونے چاندی کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن چاندی ایک بار پھر سستی ہو گئی ہے۔ جمعرات کی نسبت آج یعنی جمعہ کی صبح 999 پیورٹی والے سونے کے دس گرام کی قیمت میں ایک روپے کا معمولی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 999 پیورٹی والی چاندی 546 روپے سستی ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ 999 پیورٹی والے سونے کے دس گرام کی قیمت آج 48902 روپے ہو گئی ہے جو کہ جمعرات کے روز 48901 روپے فی دس گرام تھی۔ جبکہ ایک کلو چاندی 62279 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جو گزشتہ کاروباری دن یعنی 10 فروری کو 62825 روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی۔
سونے اور چاندی کی قیمتیں دن میں دو بار جاری کی جاتی ہیں۔ 995 پیورٹی والا سونا فی 10 گرام 48706 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 916 پیورٹی والا سونا 44794 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ 750 پیورٹی والا سونا 36677 روپے میں دستیاب ہے اور 585 کی پیورٹی والے سونے کی قیمت بڑھ کر 28608 روپے ہو گئی ہے۔
نڈیا بلین اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (آئی بی جے اے) کی آفیشیل ویب سائٹ ibjarates.com کے مطابق، 995 پیورٹی والے، 916 پیورٹی والے، 750 پیورٹی والے اور 585 پیورٹی والے سونے کی قیمت میں گزشتہ دن کے مقابلے محض ایک روپے فی 10 گرام کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔