’گو فرسٹ‘ ایئرلائنز کو مالی بحران کا سامنا، 3 اور 4 مئی کی سبھی پروازیں رد، 60 فیصد سے زیادہ فلائٹ گراؤنڈیڈ!
گو فرسٹ ایئرلائنز کی 60 فیصد سے زیادہ فلائٹ گراؤنڈیڈ ہو چکی ہے، ان فلائٹس کے گراؤنڈیڈ ہو جانے سے کئی راستوں پر ایئرلائنز کی بکنگ کینسل ہو رہی ہے۔
’گو فرسٹ‘ ایئرلائنز کو اس وقت زبردست مالی بحران کا سامنا ہے۔ نتیجہ کار گو فرسٹ نے آئندہ تین دنوں کے لیے اپنی بکنگ بند کر دی ہے۔ ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹیو افسر کوشک کھونا کے مطابق فنڈ کی زبردست کمی کے سبب 3 اور 4 مئی کی پروازوں کو عارضی طور سے رد رکھا جائے گا۔ پی اینڈ ڈبلیو کی طرف سے انجنوں کی فراہمی نہیں کیے جانے کے سبب گو فرسٹ کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس وجہ سے 28 طیاروں کو کھڑا کرنا پڑا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گو فرسٹ ایئرلائنز کی 60 فیصد سے زیادہ فلائٹس گراؤنڈیڈ ہو چکی ہیں۔ ان فلائٹس کے گراؤنڈیڈ ہو جانے سے کئی راستوں پر ایئرلائنز کی بکنگ کینسل ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی بتایا گیا کہ واڈیا کی ملکیت والی گو فرسٹ نے تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے بقایہ کے سبب 3 اور 4 مئی کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایئرلائنز نے ڈیلاویئر فیڈرل کورٹ میں امریکی انجن مینوفیکچرر کے خلاف مقدمہ داخل کیا ہے جس میں ایک ثالثی حکم کو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس میں پریٹ اینڈ وہٹنی کو ایئرلائنز کو انجن فراہم کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ایسا نہیں ہونے سے ایئرلائنز کے بند ہونے کا خطرہ ہے۔
اس درمیان ایک تیل مارکیٹنگ کمپنی کے اعلیٰ افسر نے کہا ہے کہ ایئرلائنز کیش اینڈ کیری موڈ پر ہے، جس کا مطلب ہے کہ اسے روزانہ کتنی پروازیں آپریٹ کرنی ہیں، اس کے لیے ادائیگی کرنی ہوگی۔ یہ اتفاق قائم ہوا ہے کہ اگر ادائیگی نہیں کی جاتی ہے تو سیلر (فروخت کنندہ) کاروبار بند کر سکتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔