وزیراعلی ملازمتیں فراہم کریں یا مستعفی ہوجائیں: شرمیلا
وائی ایس شرمیلا نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو ملازمت فراہم کریں یا پھر اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں۔
حیدرآباد: وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے کہا ہے کہ ہر گھر کو ایک ملازمت یا نہیں تو بے روزگاری کا الاونس فراہم کرنے ولے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے وعدہ پر یقین کرتے ہوئے عوام نے ان کو اقتدار حوالے کیا، تاہم موجودہ صورتحال یہ ہوگئی ہے کہ ریاست میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں نوجوان خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ملک میں کووڈ متاثرین کی تعداد میں پھر ہوا اضافہ
وائی ایس شرمیلا نے ضلع رنگاریڈی میں اپنی پرجا پرستھانم یاترا کے ساتویں دن کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کے لئے جدوجہد کرنے والے نوجوان اب بے روزگاری کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو ملازمت فراہم کریں یا پھر اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں۔
یہ بھی پڑھیں : دو دن بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آگ پھر بھڑک گئی
ساتھ ہی شرمیلا نے مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی کے آبائی گاوں تماپور میں بے روزگار نوجوانوں کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کے مقام پر متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی آنجہانی راج شیکھر ریڈی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ضعیف افراد اور خواتین سے بات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔س
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔