غازی آباد: لاک ڈاؤن 31 مئی تک بڑھانے کا اعلان، عید کے سبب دفعہ 144 بھی نافذ

اتر پردیش کے غازی آباد میں لاک ڈاؤن کی گائیڈ لائنس کو 31 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے اور ساتھ ہی کورونا وائرس کے ماحول میں عید تہوار کی وجہ سے دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے یوں تو ملک بھر میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے، لیکن راجدھانی دہلی سے ملحق اتر پردیش کے غازی آباد میں لاک ڈاؤن کو 31 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ اجے شنکر پانڈے نے منگل کو ایک حکم جاری کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ کورونا وائرس اور عید کے مدنظر غازی آباد میں 31 مئی تک لاک ڈاؤن پر عمل کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر تھوکنا قابل سزا جرم ہوگا اور جرمانہ بھی وصولا جائے گا۔ اس کے علاوہ عوامی مقامات پر بغیر ماسک لگائے پہنچنے پر بھی سزا کا انتظام ہوگا۔

غازی آباد: لاک ڈاؤن 31 مئی تک بڑھانے کا اعلان، عید کے سبب دفعہ 144 بھی نافذ

ضلع مجسٹریٹ نے جاری حکم نامہ میں دفعہ 144 کے نفاذ کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ اس کے تحت کسی بھی عوامی مقامات پر 5 سے زیادہ لوگوں کا جمع ہونا ممنوع ہے۔ غور طلب ہے کہ غازی آباد ضلع آرینج زون میں ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنس یہاں پر نافذ ہو رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔