غازی آباد کے بڑے ہوٹلوں، ریستورانوں اور مالز پر بند ہونے کا خطرہ، تین ماہ کی مہلت!

 نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے آلودگی معیار پر عمل نہیں کرنے والے 25 ہوٹل-مال-بینکویٹ ہال مالکان کو نوٹس جاری کر کے 3 مہینے کی مہلت دی ہے۔

نیشنل گرین ٹریبونل، تصویر آئی اے این ایس
نیشنل گرین ٹریبونل، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے غازی آباد میں آلودگی معیار کا استعمال نہیں کرنے والے ہوٹل، ریستوراں اور مال پر کارروائی کی تیاری چل رہی ہے۔ اس سلسلے میں این جی ٹی نے ایسے سبھی ہوٹل، مال، بینکویٹ ہال اور 36 سے زیادہ سیٹوں والے ریستوراں مالکوں کو نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں تین مہینے کے اندر این او سی (نو آبجکشن سرٹیفکیٹ) کے لیے اپلائی کرنے کو کہا ہے۔ مقررہ مدت تک این او سی نہیں لینے پر ان اداروں کو بند کر دیا جائے گا۔

یو پی پی سی بی کو ضابطوں پر عمل کرانے کے لیے 31 دسمبر تک کا وقت دیا گیا ہے اور 15 جنوری تک مکمل حالت میں این جی ٹی کے رجسٹرار جنرل کو رپورٹ سونپنے کو کہا گیا ہے۔ نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے واضح کیا کہ تین مہینہ میں بھی اگر یہ ادارے یو پی پی سی بی سے این او سی نہیں لے پاتے ہیں تو انتظامیہ کو انہیں بند کرانا ہوگا، ساتھ ہی یو پی پی سی بی ان سے ماحولیات کے نقصان کا اندازہ کرکے معاوضہ بھی وصل کرے گا۔ دوسری طرف یو پی پی سی بی نے این جی ٹی میں جمع کی گئی اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بغیر معیار پر عمل کیے چل رہے 15 اداروں کو بند کرنے کے حکم کے ساتھ ہی 25 کو نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کئی بڑے مال اور ریستوراں شامل ہیں۔


غازی آباد میں الگ الگ علاقوں میں چلنے والے جن 25 اداروں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اس میں نیا کھنڈ 2 واقع آدتیہ مال، ارتھلا کا گرم دھرم، جی ٹی روڈ واقع گرینڈ تشار ہوٹل، وسندھرا میں ہوٹل حویلی پیلس، آر ڈی سی راج نگر کا دی واک ریاستوراں اور سوہن فوڈس، کوی نگر واقع میگا ٹیک پروڈکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، آر ڈی سی راج نگر کا ہانڈی ریسوتراں و گریٹ ریسرچ ہاسپیٹالٹی سروس، کھوڑا کالونی میں وجیما ہاسپیٹالٹی، ویشالی سیکٹر 4 کا واک اِن دی فوڈس، وسندھرا سیکٹر 3  کا کنسفوک ہوٹل اور بینکویٹ ہال، وسندھرا جین مندر روڈ کے پاس رادھا گووند واٹیکا پارٹی لوور، وسندھرا-10 کا منگلم بینکویٹ، ہنڈن ایئرپورٹ کے پاس ویلکم اوم گرین، سکندر پور ولیج کا راج فارمس، رائل فارم ہاؤس، گوکل دھام، پارٹی سائن، برج بھومی، لوٹس فارم دہلی میرٹھ روڈ پر مہاراج شکنجی ریسٹورینٹ، ریلوے روڈ مودی نگر میں اسپائس گارڈن ریسٹورینٹ اینڈ بینکویٹ ہال شامل ہیں۔

غور طلب رہے کہ ماہر ماحولیات پرسون پنت اور پردیپ دہلیا نے سال 2021 میں 21 اہم ہوٹل، ریستوراں کے خٰلاف این جی ٹی میں عرضی داخل کی تھی۔ شکایت میں کہا گیا تھا کہ ان اداروں میں ماحولیات کے معیار پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے اور یہ یو پی پی سی بی سے بغیر این او سی کے چل رہے ہیں۔ پرسون پنت نے بتایا کہ این جی کے حکم کے مطابق غازی آباد ضلع میں اب بھی مال اور ریستوراں مالکان کو پانی اور ہوا سے متعلق ایکٹ پر عمل کرنا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔