عام انتخابات کے نتائج ملک کی سیاست بدل دیں گے: کمارا سوامی

وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ریاست کی کل 28 میں سے کانگریس اور جنتادل (سیکولر) اتحاد کو 22 سیٹوں پر جیتنے کی امید ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

رام گنگا (کرناٹک): کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کمارا سوامی نے کہا ہے کہ 2019 کے عام انتخابات کافی اہم ہیں اور ان کے نتائج یقینی طور پر ملک کی سیاست میں تبدیلی لائیں گے۔

وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے ضلع کے کیتھا گارانا ہلّی میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ لوگ مرکز میں مودی حکومت کو ختم کرنے کے راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کو ہٹانے کے لئے لوگ انتظا کر رہے ہیں۔ عام انتخابات کے بعد مرکز میں اس بار غیر بی جے پی حکومت بنے گی۔

کمارا سوامی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ریاست کی کل 28 میں سے کانگریس اور جنتادل (سیکولر) اتحاد کو 22 سیٹوں پر جیتنے کی امید ہے۔ مانڈیا سیٹ پر اپنے بیٹے نکھل اور آزاد امیدوار سومالتا انبارش کے معاملے کی زیادہ میڈیا کوریج پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا بیٹا ووٹوں کے کافی بڑے فرق سے فتحیاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مانڈیا میں میڈیا نے آزاد امیدوار سومالتا انبارش کی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی زیادہ تشہیر کی ہے۔ اس سے قبل وہ اپنی بیوی اور رکن اسمبلی انیتا کمارا سوامی نیز نکھل کے ساتھ پولنگ مرکز پر آئے اور ووٹ ڈالا۔ انہوں نے لوگوں سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔