گولڈی برار اور بشنوئی گینگ بات چیت کے لئےسگنل ایپ اور کوڈ ورڈز کا استعمال کرتے ہیں
گینگسٹر سوربھ مہاکال سے پوچھ تاچھ میں روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ اب پوچھ تاچھ میں سوربھ نے اس بار اپنے گینگ کے ارکان کے ساتھ بات چیت کے کوڈ اور ذرائع کا انکشاف کیا ہے۔
پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار سوربھ مہاکال سے پوچھ تاچھ کے دوران روزانہ نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔پونے دیہی پولیس کی گرفتاری کے تحت جاری پوچھ گچھ میں سوربھ مہاکال نے اس مرتبہ اپنے گینگ کے ارکان کے ساتھ بات چیت کے ضابطہ اور ذرائع کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایجنسیوں سے بچنے کے لئے بات چیت میں کوڈ ورڈ استعمال کیے جاتے ہیں ۔
ذرائع نے بتایا کہ گولڈی برار، وکرم برار اور لارنس بشنوئی سگنل ایپ کے ذریعے اپنے شوٹرز اور آپریٹرز سے بات چیت کرتے تھے۔ واضح رہے گولڈی برار اس وقت کینیڈا میں ہیں اور وکرم آسٹریا میں ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گولڈی برار اور وکرم برار نے مختلف پیمنٹ ایپس استعمال کرنے کے لیے بین الاقوامی نمبر خریدے ہیں اور گولڈی برار اور وکرم برار سگنل ایپ کے ذریعے شوٹرز اور بشنوئی گینگ کے لوگوں سے رابطہ قائم کرتے ہیں۔
تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گولڈی برار نے سگنل ایپ کے ذریعے مواصلاتی نظام کو محفوظ رکھنے کے لیے کچھ اصول بھی بنائے ہیں۔ گولڈی برار اور وکرم برار نے ایک درجن سے زائد جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں اور خاص بات یہ ہے کہ وہ کسی کی نظر میں نہیں آتے، اس لیے ہر شوٹر کو سگنل ایپ کے ذریعے بات چیت کے دوران بتایا جاتا ہے کہ اس کی اگلی مرتبہ کیا شناخت ہو گی ۔
ذرائع نے بتایا کہ شوٹر یا گینگ ممبر اور گولڈی برار ہر ایک کے پاس خفیہ کوڈ ہوتا ہے جس کے تبادلہ کےبعد ہی آگے کی بات چیت ہوتی ہے۔ دونوں لوگ بات کرنے سے پہلے اس کوڈ سے رابطہ کریں گے اور جب یہ دونوں میچ ہوں گے تب ہی سمجھ میں آئے گا کہ سامنے والا کوئی اور نہیں بلکہ گولڈی برار، وکرم برار یا اس کے گینگ کا رکن ہے۔ اگر گینگ کے کسی رکن کو گولڈی برار اور وکرم برار سے ایمرجنسی میں رابطہ کرنا ہو، تو انہیں کچھ خاص انسٹاگرام اکاؤنٹس دیے جاتے ہیں جن پر بشنوئی گینگ کے اراکین کوڈ شیئر کر کے ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔