سیسودیا کی گرفتاری پر بھڑکے سنجے راوت، کہا- کیا بی جے پی میں ہمالیہ سے لائے گئے سنت، مہاتما یا سادھو بیٹھے ہیں؟

سنجے راوت نے کہا کہ جس طرح سے منیش سیسودیا کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، اس سے ایسا لگتا ہے کہ مرکزی حکومت اپنے مخالفین کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>منیش سیسودیا اور&nbsp;سنجے راوت، تصویریو این آئی</p></div>

منیش سیسودیا اورسنجے راوت، تصویریو این آئی

user

قومی آواز بیورو

دہلی کے نائب وزیر منیش سیسودیا کو ایکسایز پالیسی گھوٹالے کے معاملے میں سی بی آئی نے گرفتار کیا ہے۔ اس گرفتاری کی مخالفت عام آدمی پارٹی سمیت بہت سی اپوزیشن پارٹیوں نے کی ہے نیز، مودی حکومت کے خلاف ایک محاذ کھول دیا گیا ہے۔ شیو سینا (ادھو) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ جس طرح سے منیش سیسودیا کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، اس سے ایسا لگتا ہے کہ مرکزی حکومت اپنے مخالفین کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کیا سنت ، کیا بی جے پی میں ہمالیہ سے لائے گئے سنت، مہاتما یا سادھو بیٹھے ہیں؟ ہماری پارٹی منیش سیسودیا کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

منیش سیسودیا کی گرفتاری پر سنجے راوت نے بی جے پی پر طنز کیا اور کہا، "جس طرح بی جے پی اپوزیشن کے رہنماؤں کو گرفتار کر رہی ہے، مجھے ڈر ہے کہ مستقبل میں بی جے پی کے رہنماؤں کا کیا ہوگا جب وہ اقتدار سے باہر ہوں گے، کیا ہوگا اگر ان کو یکساں طور پر ستایا یا گرفتار کیا جائے؟ ان کی مدد کرنے کون آئے گا؟‘‘


غور طلب بات یہ ہے کہ اتوار کے روز منیش سسودیا سے تقریباً 9 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔ جس کے بعد منیش سیسودیا کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی نے ٹوئٹ کیا اور لکھا، "یہ جمہوریت کے لئے ایک سیاہ دن ہے۔" دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ "منیش بے قصور ہے۔ اس کی گرفتاری گندی سیاست ہے۔ منیش کی گرفتاری کی وجہ سے لوگوں میں بہت غصہ ہے۔ لوگ دیکھ رہے ہیں۔ اس سے ہمارے حوصلہ بڑھ جائیں گے۔ ہماری جدوجہد میں اضافہ ہوگا"۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔