دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ، اموات میں کمی، 228 نئے معاملات، 12 اموت

دہلی میں کورونا انفیکشن کی شرح معمولی بڑھ کر 0.32 فیصد ہوگئی جبکہ اس دوران مزید 12 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 24851 ہوگئی۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دارالحکومت دہلی میں منگل کے روز کورونا انفیکشن کے 228 نئے معاملات سامنے آئےاور 12 مزید مریضوں کی موت ہوگئی ، لیکن راحت کی بات یہ رہی کہ اس عرصے کے دوران 364 مریضوں نے اس وبا کو شکست دی۔ واضح رہے متاثرین کی تعداد پیر کے مقابلہ زیادہ رہی لیکن اموات کی تعداد میں کمی درج ہوئی ہے۔

دارالحکومت میں نئے معاملات کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ دہلی میں آج سرگرم معاملات مزید 148 کم ہو کر 3078 ہو گئے۔


دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق اس عرصے کے دوران 228 نئے کیسزسامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1431498 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 364 مریضوں کی صحت یابی کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1403569 ہوگئی۔ دہلی میں کورونا انفیکشن کی شرح اب معمولی بڑھ کر 0.32 فیصد ہوگئی ہے۔

اس دوران مزید 12 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کااعدادوشمار 24851 ہوگیا۔ دارالحکومت میں شرح اموات معمولی اضافے کے ساتھ 1.74 فیصد ہوگئی ہے۔ اموات کے معاملے میں دہلی پورے ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔


گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 71291 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جن میں سے آر ٹی پی سی آر کے 48452 نمونے اور ریپڈ اینٹیجن کے 22839 نمونے کی جانچ کی گئی۔ اسی عرصے میں 60949 افراد کو کورونا کاٹیکہ لگایا گیا جن میں سے 40031 کو پہلی اور 20918 افراد کو دوسری خوراک دی گئی ۔ دہلی میں گھریلو تنہائی میں رہنے والے مریضوں کی تعداد اب کم ہوکر841 رہ گئی ہے۔اس درمیان دارالحکومت میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد اب کم ہوکر 6476 رہ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔