ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے تقریبا چار ہزار افراد کی موت

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42،015 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 12 لاکھ 16 ہزار 337 ہوگئی ہے ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ملک میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے نئے معاملوں میں اضافہ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وباء سے ریکارڈ 3،998 افراد کی موت ہو گئی اور 42،015 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اس دوران منگل کے روز 34 لاکھ 25 ہزار 446 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 41 کروڑ 54 لاکھ 72 ہزار 455 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت برائے صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42،015 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 12 لاکھ 16 ہزار 337 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 36 ہزار 977 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ تین لاکھ 90 ہزار 687 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 1040 کم ہوکر چار لاکھ سات ہزار 170 رہ گئے ہیں ۔ اسی دوران 3998 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 18 ہزار 480 ہوگئی ہے۔


ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.30 فیصد ، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 1777 کم ہو کر 97932 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 7510 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 6000911 ہوگئی ہے ، جبکہ 3656 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 130753 ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔