ملک میں کل 3 لاکھ 86 ہزار کورونا کے نئے مریض پھر بھی آئی پی ایل اور چناؤ ہوتے رہے

اکیلے دہلی میں کل کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد24235 رہی اور مرنےوالوں کی 395 رہی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری ہےاور ہر روز کورونا کے نئے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔کل یعنی جمعرات کو کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد تین لاکھ 86 ہزار سے زیادہ رہی اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 35 ہزار سے زیادہ رہی۔ کل صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2,97,540 رہی جو متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد سے بہت کم تھی اور یہ پہلو تشویش کا ہے۔

واضح رہےجس دن کے یہ اعداد و شمار ہیں اس دن بھی ہندوستان میں آئی پی ایل کے مقابلہ ہوتے رہے، اس دن بھی اتر پردیش میں پنچایت انتخابات کے لئے ووٹنگ ہوتی رہی اور اس دن شام کو دہلی کے ٹی وی چینلوں پر پانچ ریاستوں میں ہوئےایگزٹ پول پر مباحثوں کے پروگرام ہوتے رہے ۔ کل اکیلے دہلی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 395 رہی ۔


زیادہ تر بڑے شہروں میں مریضوں کے لئے جہاں اسپتال اور آکسیجن دستیاب نہیں ہیں وہیں میتوں کی آخری رسومات ادا کرنے کےلئے لمبی لمبی لائنیں لگ رہی ہیں اور بہت سے شمشان گھاٹ میں انتظام کو صحیح رکھنےکےلئے مرنےوالوں کےعزیزوں کو ٹوکن دئے جارہے ہیں۔

دہلی میں کل کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد24235 رہی اور مرنےوالوں کی 395 رہی۔ واضح رہے24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں 73,851کورونا ٹیسٹ ہوئے اور پازیٹو ہونے کی شرح 32.82فیصد رہی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔