دہلی بنا کورونا کا ہاٹ اسپاٹ ، کورونا کے 17000 سے زائد نئے کیسز، 104 افراد کی موت

دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اس عرصے میں 17282 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 767438 تک پہنچ گئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دارالحکومت دہلی کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے اور یہاں بہت تیزی کے ساتھ کورونا پھیل رہاہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری رہا اور اس دوران 17000 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے اور 104 مزید مریضوں کی موت ہوئی جبکہ فعال کیسز 7200 سے زیادہ اور بڑھ کر 50000 سے تجاوز کر گیا۔

دہلی میں بدھ کے روز فعال کیسز 7226 مزید بڑھ کر 50736 پہنچ گئے۔ دارالحکومت میں نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے فعال کیسز میں یہ اضافہ درج کیا گیا۔


دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اس عرصے میں 17282 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 767438 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 9952 مزید مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 705162 ہو گئی۔ دارالحکومت میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح آج جزوی طور پر کم ہو کر 91.88 فیصد پر آ گئی ہے۔

اس دوران 104 مزید مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 11540 تک پہنچ گئی۔ دارالحکومت میں شرح اموات محض 1.50 فیصد رہ گئی ہے۔ ہلاکتوں کے معاملے میں پورے ملک میں دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔


دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 108534 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اب تک ہوئے ٹیسٹ کی تعداد بڑھ کر 2.30 کروڑ کے تجاوز کر گئی ہے۔ تمام 10 لاکھ آبادی پر ٹیسٹ کا اوسط 834822 ہے۔ اس درمیان دارالحکومت میں کنٹینمنٹ زون علاقوں کی تعداد بڑھ کر 7598 پہنچ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔