دہلی میں کوروناکے نئےمعاملوں میں کمی کا سلسلہ جاری ، 623 نئے معاملے، 62اموات

راجدھانی دہلی میں کورونا کے نئے معاملوں اور کورونا سے ہونے والی اموات کی شرح فیصد میں زبردست کمی درج ہونے کا رجحان جاری ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دہلی میں کورونا سےراحت ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور نئے معاملات کے ساتھ ساتھ اموات کی تعداد میں بھی زبردست کمی درج ہو رہی ہے۔قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منگل کی شام تک کورونا انفیکشن کے 623 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی اور اس وبا کی وجہ سے 62 مزید مریضوں کی اموات ہوئیں۔

ہیلتھ بلیٹن کے مطابق یکم جون کو دارالحکومت دہلی میں 623 نئے کورونا مریض پائے گئے تھے۔ دہلی میں نئے کیسوں کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1426863 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ 62 افراد کی موت سے تعداد اموات 24299 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں اب انفیکشن کی شرح اور اموات کی شرح فیصد میں زبردست کمی درج ہوئی ہے ۔ فعال معاملوں کی تعداد 10178 رہ گئی ہے۔ دہلی اموات کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔


اس وقت دارالحکومت میں 4405 افراد مختلف اسپتالوں اور کووڈ کیئر سینٹروں میں زیر علاج ہیں اور 4888 افراد ہوم آئسولیشن میں ہیں۔

دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 70810 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے 46715 نمونےآر ٹی پی سی آر/ سی بی این اے اے ٹی/ ٹرونیٹ سے اور 24098 نمونے ریپڈ اینٹیجن سے کئے گئے۔ ہر 10 لاکھ آبادی کے لئے اوسطا ٹیسٹوں کی تعداد 1019636 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔