دہلی میں کوروناوائرس سے تین مزید مریضوں کی موت، 36نئے معاملے

دہلی میں کل تین مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کا اعداد و شمار بڑھ کر 25030ہوگیا۔ دہلی میں اتوار کو کورونا انفیکشن سے کسی کی جان نہیں گئی تھی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 36نئے معاملے سامنے آئے اور تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ محکمہ صحت کی طرف سے پیر کو جاری بلیٹن کے مطابق راجدھانی میں انفیکشن کی شرح معمولی کم ہوکر 0.06رہ گئی ہے، اموات کی شرح 1.74فیصد پر قائم ہے جبکہ فعال معاملات کی تعداد کم ہوکر 567رہ گئی ہے۔

دہلی میں مذکورہ مدت میں تین مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کا اعداد و شمار بڑھ کر 25030ہوگیا۔ راجدھانی میں میں اتوار کو کورونا انفیکشن سے کسی کی جان نہیں گئی تھی۔


دہلی میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کے 36نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 14,35,565تک پہنچ گئی، اس دوران 58مزید مریضوں نے اس وبا کو شکست اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14,09,968ہوگئی ہے۔

دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 59,410نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیاجن میں آر ٹی پی سی آر کے 48,198نمونے اور ریپڈ انٹی جن نمونوں کی تعداد 111,212ہے۔ اسی مدت میں راجدھانی میں 11,354لوگوں کو کورونا وائرس کا ٹیکہ لگایا گیا، جن میں سے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والوں کی تعداد 70,47اور دوسری ڈویز لینے والوں کی تعداد 4307رہی۔ راجدھانی میں ہوم آئسولیشن میں رہنے والوں کی تعداد کم ہوکر 183رہ گئی ہے۔


سرکاری اعدادو شمار کے مطابق اسپتالوں میں 12,754کووڈ بیڈ دستیاب ہیں، وقف کووڈ دیکھ بھال مراکز میں 3,871اور وقف کووڈ ہیلتھ دیکھ بھال مراکز میں 177بیڈ ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران دہلی میں 20اپریل کو ایک دن میں اس کے انفیکشن کے سب سے زیادہ 28,395معاملے درج کئے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔