دہلی میں لگاتار گھٹ رہےہیں کورونا کے نئے معاملات، 213 متاثر، 28 کی موت
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 28 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کا اعدادوشمار 24800 پر پہنچ گیا۔ دہلی میں شرح اموات محض 1.73 فیصد رہ گئی ہے۔
دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 213 نئے معاملات سامنے آئے اور مزید 28 مریضوں کی موت ہوئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی اوریہ تعداد 497 تک پہنچ گئی۔
دہلی میں نئے معاملات کی بنسبت شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال معاملات میں کمی درج کی گئی ہے۔ دہلی میں ہفتہ کو فعال معاملات کم ہوکر 3610 پہنچ گئے۔
دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے کل جاری بلیٹن کے مطابق اس مدت میں 213 معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1430884 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 497 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1402474 ہوگئی۔
اس دوران مزید 28 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کا اعدادوشمار 24800 پر پہنچ گیا۔ دارالحکومت میں شرح اموات محض 1.73 فیصد رہ گئی ہے۔ اموات کے معاملے میں ملک بھر میں دہلی چوتھے نمبرپر ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71513 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس دوران دہلی میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد کم ہوکر اب 7062 رہ گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔