دہلی میں کورونا وائرس کے 165 نئے کیسز، 14 کی اموات

دارالحکومت میں کل 76480 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیااور اس درمیان دارالحکومت میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد کم ہو کر اب 5452 رہ گئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 165 نئے کیسز سامنے آئے اور مزید 14 مریضوں کی موت ہو گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ تھی اور یہ تعداد 260 تک پہنچ گئی دارالحکومت میں نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال کیسز میں کمی درج کی گئی ہے دہلی میں جمعہ کے روز فعال کیسز مزید 109 کم ہو کر 2445 پہنچ گئے۔

دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق دریں اثناء 165 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1432033 تک پہنچ گئی جبکہ 260 مزید مریضوں کے صحت یاب سے کورونا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 1404688 ہو گئی۔ دہلی میں کورونا پوزیٹیوِٹی ریٹ اب 0.22 فیصد رہ گئی ہے۔


اس دوران مزید 14 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 24900 تک پہنچ گئے ہیں۔ دارالحکومت میں شرح اموات محض 1.74 فیصد رہ گئی ہے۔ ہلاکتوں کے معاملے میں پورے ملک میں دہلی چوتھے مقام پر ہے۔

دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 76480 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔ اس درمیان دارالحکومت میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد کم ہو کر اب 5452 رہ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔