دہلی میں کورونا وائرس کے 13287نئے معاملے، 300کی موت

راجدھانی دہلی میں کورونا پازیٹیو ہونے کی شرح 17.03فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.49فیصد ہے ۔

دہلی کی ایک تصویر
دہلی کی ایک تصویر
user

یو این آئی

راجدھانی دہلی میں بدھ کو کورونا وائرس انفیکشن کے 13,287نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے اور اس وبا سے 300مزید لوگوں کی موت ہوگئی۔ہیلتھ بیلٹن میں آج یہ اطلاع دی گئی۔ راجدھانی میں پازیٹیویٹی کی شرح 17.03فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.49فیصد ہے، جو کہ کووڈ۔19کی دوسری لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

راجدھانی میں کل ملاکر 78,035نموں کے ٹسٹ سے یہ تازہ معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 63,315آر ٹی پی سی آر /سی بی این اے اے ٹی/ٹرو نیٹ اور 14,720ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ شامل ہیں۔ دہلی میں معاملات کی مجموعی تعداد 13,61,986ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک 20,310لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔


دہلی میں تازہ انفیکشن سے فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 82,725تک پہنچ گئی لیکن گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس بار کوروناکو 14,071لوگوں نے شکست دی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق راجدھانی کے اسپتالوں میں 4469کووڈ بیڈ دستیاب ہیں، وقف کووڈ کیئر سنٹروں میں 4877اور وقت کووڈ ہیلتھ کیئر میں 123بیڈ دستیاب ہیں۔

بلیٹن میں کہا گیا کہ گزشتہ روز 1,29,291لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا تھا جن میں سے 84,139کو پہلی خوراک اور 45,152کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ راجدھانی میں یکم مئی سے تمام بالغ کووڈ۔19کے ٹیکہ کے لئے اہل ہیں لیکن آبادی کے حساب سے یہ ٹیکے کم ہیں۔


راجدھانی دہلی میں 19اپریل سے لاک ڈاون جاری ہے اور یہاں تیسری بار لاک ڈاون میں توسیع کی گئی ہے۔ لاک ڈاون کے دوران صرف ہنگامی خدمات اور لازمی خدمت کو چھوٹ دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔