کیا کورونا کا جن دوبارہ آ رہاہے؟ زیر علاج مریضوں میں لگاتار تیسرے دن اضافہ

دریں اثنا ملک میں کل شام تک ایک کروڑ چار لاکھ 49 ہزار 942 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ملک میں کورونا کے نئے معاملوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا تھالیکن اب اچانک اس میں اضافہ کارجحان نظر آ رہا ہے۔گزشتہ تین روز سے کورونا کے نئے معاملہ زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں ۔ ریاست مہاراشٹر میں زیادہ کیس رپورٹ ہو رہے ہیں جس کی وجہ سےوہاں تین اضلاع میں لاک ڈاؤن بھی نافذکردیا گیا ہے ساتھ میں کچھ سختیوں میں بھی اضافہ کردیاہے۔نئے رجحان کی وجہ سےلوگوں میں خوف بڑھ رہاہے۔

واضح رہے ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے مریضوں کے مقابلے میں صحت مند افراد کی تعداد میں کمی کی وجہ سے مسلسل تیسرے روز جمعہ کے دن بھی زیر علاج مریضوں میں اضافہ ہوا۔ دریں اثنا ء، ملک میں اب تک ایک کروڑ چار لاکھ سے زائد افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ کل شام تک، ملک میں ایک کروڑ چار لاکھ 49 ہزار 942 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔


مختلف ریاستوں سے آج دیر رات تک موصولہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 13129 نئے متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ نو لاکھ 76 ہزار 388 ہوگئی ہے۔ زیر علاج مریضوں میں 543 کا اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد اب بڑھ کر 140085 ہوگئی ہے۔

اس عرصے کے دوران، 9557 مریض صحت یاب ہوگئے ، جس سے شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 75 ہزار 478 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران مزید 87 مریض فوت ہوگئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 237 ہوگئی۔ ملک میں شفایابی کی شرح 97.25 فیصد ہے اور زیر علاج متاثرین کی شرح 1.27 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.42 فیصد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔