'آزادی' صرف ایک لفظ نہیں بلکہ آئینی اور جمہوری اقدار میں پروئی ہوئی ہماری سب سے بڑی حفاظتی ڈھال ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے 'ایکس' پر اپنے پوسٹ میں کہا "یہ طاقت ہے اظہار خیال کی، صلاحیت ہے سچ بولنے کی اور امید ہے خواب کو پورا کرنے کی۔"

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

user

قومی آواز بیورو

اپوزیشن لیڈر اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر پورے ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا 'ایکس' پر اپنے مبارکباد پیغام میں لکھا ہے کہ "ہمارے لیے آزادی صرف ایک لفظ نہیں – آئینی اور جمہوری اقدار میں پروئی ہوئی ہماری سب سے بڑی حفاظتی ڈھال ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے 'یوم آزادی' پر بات کرتے ہوئے آگے لکھا ہے کہ "یہ طاقت ہے اظہار خیال کی، صلاحیت ہے سچ بولنے کی اور امید ہے خواب کو پورا کرنے کی۔"

غور طلب رہے کہ یوم آزادی سے ایک دن قبل کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بدھ کو راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی تھی۔ اس سلسلے میں انہوں نے سوشل میڈیا 'ایکس' پر ایک تصویر بھی شیئر کرتے ہوئے اس ملاقات کی جانکاری دی۔ صدر دفتر نے بھی اس سلسلے میں 'ایکس' پر پوسٹ میں کہا "لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔" لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کے رہنما کا عہدہ سنبھالنے کے بعد راہل گاندھی نے پہلی مرتبہ صدرجمہوریہ سے ملاقات کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔