مفت راشن-ویکسین احسان نہیں بلکہ حکومت کا فرض ہے: مایاوتی

مایاوتی نے الزام لگایا کہ یوپی میں بی جے پی حکومت کورونا ویکسین اور مفت راشن تقسیم کا حوالہ دے کر موجودہ الیکشن میں ووٹ مانگ رہی ہے جبکہ یہ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ بے سہارا لوگوں کی مدد کرے

بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس
بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے الزام لگایا کہ اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کورونا ویکسین اور مفت راشن تقسیم کا حوالہ دے کر موجودہ الیکشن میں ووٹ مانگ رہی ہے جبکہ یہ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ بے سہارا لوگوں کی مدد کرے۔

مایاوتی نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا اور لکھا’ کورونا ویکسین و متاثرین کو راشن دینے کویوپی میں انتخابی مفاد کی خاطر کیش کرانے میں لگی ہوئی ہے۔جبکہ یہ اس کی آئینی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہو بے سہار شہریوں کی مدد کرے۔ یہ ڈیوٹی ہے احسان نہیں۔ مگر روزی۔روزگار چھین کر مفت راشن و ٹیکہ یہ کیسی عجب سیاست ہے‘۔


قابل ذکر ہے کہ اسمبلی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں سات مارچ کو نو اضلاع کی 54سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہوگی۔ ہفتہ کی شام اس مرحلے کی انتخابی مہم اختتام پذیر ہوجائے گی۔ اس سے پہلے سیاسی پارٹیوں کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ شباب پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔