چوتھے مرحلے کے لئے ووٹنگ شروع، قنوج، حیدرآباد، بیگوسرائے سمیت 96 سیٹوں پر ہو رہی ہے ووٹنگ

چوتھے مرحلے میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 نشستوں پر ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ کل 17.7 کروڑ ووٹرز میں سے 12.49 لاکھ کی عمر 85 سال سے زیادہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا (ویڈیو گریب، اے این آئی)</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا (ویڈیو گریب، اے این آئی)

user

قومی آواز بیورو

ملک میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ ا ٓج یعنی 13 مئی کو شروع ہو گئی ہے۔رائے دہندگان میں جوش نظر آ رہا ہے۔ 19 اپریل سے شروع ہونے والے انتخابات میں اب تک ووٹنگ کے تین مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ اب چوتھے مرحلے میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (UT) کی 96 نشستوں پر ووٹنگ ہورہی ہے۔

 لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں آندھرا پردیش کی 25 سیٹوں، بہار کی 40 میں سے پانچ سیٹوں، جھارکھنڈ کی 14 میں سے 4 سیٹوں، مدھیہ پردیش کی 29 میں سے 8 سیٹوں اورمہاراشٹرکی 48 میں سے 11 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اس کے علاوہ اوڈیشہ کی 21 میں سے چار سیٹوں، تلنگانہ کی 17 میں سے 17 سیٹوں، اتر پردیش کی 80 میں سے 13 سیٹوں، مغربی بنگال کی 42 میں سے آٹھ سیٹوں اور جموں و کشمیر  کی پانچ میں سے ایک سیٹ کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔


اس مرحلے میں آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی اوڈیشہ قانون ساز اسمبلی کی نشستوں پر بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس مرحلے کے دوران 17.7 کروڑ ووٹر 1 لاکھ 92 ہزار پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں اور 1717 امیدواروں میں سے اپنی پسند کے نمائندے کا انتخاب کررہے ہیں ۔ کل ووٹروں میں سے 8.97 کروڑ مرد اور 8.73 کروڑ خواتین ووٹر ہیں۔واضح رہے کہ کل 17.7 کروڑ ووٹرز میں سے 12.49 لاکھ کی عمر 85 سال سے زیادہ ہے۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اتر پردیش کے قنوج حلقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سبرت پاٹھک فی الحال اس سیٹ سے ایم پی ہیں۔ پاٹھک نے اکھلیش یادو کی بیوی ڈمپل یادو کو شکست دے کر 2019 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی حیدرآباد  سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ یہاں بی جے پی نے اداکار سے سیاستداں بننے والی مادھوی لتا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔


ادھر ترنمول کانگریس کی ممتاز لیڈر مہوا موئترا کرشن نگر سے میدان میں ہیں۔ن کا مقابلہ بی جے پی کی امیدوار امرتا رائے سے ہوگا، جو کرشن نگر کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ بیگوسرائے، بہار سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انڈیا بلاک  نے ان کے خلاف مشترکہ امیدوار کھڑا کیا ہے۔ س سال سی پی آئی نے اپنے سابق ایم ایل اے اودھیش رائے کو مشترکہ امیدوار بنایا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق  چوتھے مرحلے میں گرمی کی لہر نہیں آئے گی اور درجہ حرارت معمول سے قدرے کم رہے گا۔ تلنگانہ میں زیادہ سے زیادہ ووٹروں کو پولنگ بوتھ تک لانے کے لیے الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا وقت صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک بڑھا دیا ہے۔ کمیشن پہلے ہی کئی ریاستوں میں ایسا کر چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔