نارتھ ایسٹ ایکسپریس کے ڈبے پٹری سے اترے، 4 لوگوں کی موت

پٹری سے اترنے والے ڈبوں میں دو اے سی کوچ بھی شامل ہیں ۔ اس پورے معاملے پر بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نظر رکھے ہوئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بہار میں دانا پور ڈویژن کے رگھوناتھ پور اسٹیشن کے نزدیک کل  دیر رات ٹرین نمبر 12506 نارتھ ایسٹ ایکسپریس کے ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ خبروں کے مطابق اس ٹرین کے 21 ڈبے پٹری سے اتر گئے جس میں آخری اطلاعات ملنے تک چار لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور متعدد  مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے پٹری سے اترنے والے ڈبوں میں دو اے سی کوچ بھی شامل ہیں ۔ اس پورے معاملے پر بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نظر رکھے ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے قریب کے اسپتال بھیجا  گیا ہے اور مرنے ولوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔


ایسٹ سنٹرل ریلوے کے مطابق آنند وہار ٹرمنل سے کامکھیا جانے والی ٹرین نمبر 12506 نارتھ ایسٹ ایکسپریس کے 21 ڈبے دانا پور ڈویژن کے رگھوناتھ پور اسٹیشن کے نزدیک پٹری سے اتر گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی گاڑی اور طبی ٹیم اور اہلکاروں کو جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا۔

ریلوے نے مسافروں اور ان کے اہل خانہ کی مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ اس کے لیے آپ پٹنہ میں 9771449971، داناپور میں 8905697493 اور آرہ میں 8306182542 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔