میرٹھ میں زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہلاک، دو کی حالت سنگین

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے ساہنی نے بتایا کہ فورنسک ٹیم کو جائے واقع پر بھیج دیا گیا ہے اور معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ میں زہریلی شراب پینے کے بعد چار افراد کی موت ہوگئی، جب کہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے پیر کو بتایا کہ انچولی علاقے کے گاؤں سادھارن پور میں پنچایت انتخابات کے دوران چھ افراد کے شراب پینے سے ان کی حالت خراب ہوگئی جنھیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جن میں سے چار افراد کی موت ہوگئی۔ جبکہ ان میں سے دو کی حالت خراب ہونے کے بعد نزدیک میں واقع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ پولیس کے جائے واقع پر پہنچنے سے پہلے گاؤں کے لوگوں نے دونوں کی آخری رسومات ادا کر دی۔ جب کہ دو لاشیں پنچ نامہ بھروا کر پولس نے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجوا دیا ہے۔ الزام ہے کہ پنچایت انتخابات کے پیش نظر گاؤں میں پردھان کے عہدے کے امیدواروں نے ووٹ حاصل کرنے کے لئے شراب تقسیم کی تھی۔


سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے ساہنی نے بتایا کہ فورنسک ٹیم کو جائے واقع پر بھیج دیا گیا ہے اور معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ زہریلی شراب کس امیدوار نے تقسیم کی تھی۔ واضح رہے کہ میرٹھ میں سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان اتر پردیش میں پنچایت انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔