راجیہ سبھا کے لیے کانگریس کے چار امیدواروں کا اعلان، سونیا گاندھی نے راجستھان سے داخل کیا پرچہ نامزدگی

کانگریس نے 4 ریاستوں کے لیے راجیہ سبھا کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، سونیا گاندھی راجستھان کی راجدھانی جے پور پہنچیں اور راجیہ سبھا کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے

<div class="paragraphs"><p>سونیا گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

سونیا گاندھی / ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے چار ریاستوں کے لیے راجیہ سبھا کے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی کو جے پور سے راجہ سبھا کی امیدوار بنایا گیا ہے، جنہوں نے راجستھان کی راجدھانی جے پور پہنچ کر راجیہ سبھا کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر دئے۔

سونیا گاندھی کے ساتھ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی جے پور پہنچے۔ ان کے ساتھ راجستھان کے سابق زیر اعلیٰ اشوک گہلوت بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ سونیا گاندھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی جگہ لیں گی، جو راجستھان سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ منموہن سنگھ کی مدت کار ختم ہو رہی ہے۔


پارٹی کے رہنماؤں نے اپنے تمام ارکانِ اسمبلی کو ہدایت کی تھی کہ وہ بدھ اور جمعرات کو جے پور میں موجود رہیں۔ راجستھان میں راجیہ سبھا کی تین نشستوں کے لیے 27 فروری کو انتخابات ہونے والے ہیں۔ راجیہ سبھا کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری ہے۔

دریں اثنا، کانگریس نے چار ریاستوں راجستھان، بہار، ہماچل پردیش اور مدھیہ پردیش سے اپنے راجیہ سبھا کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ سونیا گاندھی کے علاوہ ابھیشیک پرساد سنگھ کو بہار، ابھیشیک منو سنگھوی کو ہماچل پردیش اور چندرکانت ہنڈورے کو مہاراشٹر سے کانگریس کا راجیہ سبھا میدوار بنایا گیا ہے۔ ان تمام لیڈروں کی امیدواری کو پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے منظوری دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔