پٹنہ میں تنشک جیولری شاپ سے لٹیروں نے کی لاکھوں کی لوٹ

پٹنہ کے کنکڑ باغ کے کالونی موڑ کے قریب تنشک جیولری کی دکان پر چار لٹیروں  نے چوری کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں لوٹ کی ایک بڑی واردات ہوئی ہے۔ ہفتہ کو بدمعاشوں نے تنشک جیولری شاپ کو نشانہ بنایا۔ واقعہ کنکڑباغ کالونی موڑ کے قریب بتایا جا رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 3.5 لاکھ روپے کی لوٹ کی واردات ہوئی ہے۔  چار لٹیرے  گاہک ظاہر کر کے دکان میں داخل ہوئے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع ہوئی خبر کے مطابق اس معاملے پر مشرقی پٹنہ سٹی کے ایس پی شوبھانک مشرا کا بیان آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کی شام تقریباً 7 بجے پیش آیا۔ م تنشک میں لوٹ کی واردات ہوئی ہے۔ چار لٹیرے مسلح شرپسند دکان میں داخل ہوئے تھے۔ لوٹ  کی واردات ایک منٹ 40 سیکنڈ میں کی گئی۔ تقریباً 3 لاکھ روپے کے زیورات اور 50 ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی گئی۔ پولیس ٹیم تفتیش میں مصروف ہے۔اندازے کے مطابق  لوٹ کی واردات ریکی کر کے کی گئی ہے۔ بدمعاش دو بائک پر آئے تھے۔


ایس پی نے مزید کہا کہ چاروں بدمعاشوں نے اپنے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے۔ چاروں شرپسندوں کے پاس ہتھیار تھے۔ لوٹ کے دوران جیولری شاپ کے اندر کوئی گاہک نہیں تھا۔ بدمعاش دکان کے عملے کے موبائل فون بھی لے کر فرار ہوگئے۔ چھ موبائل فون لے کر فرار ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔