سپریم کورٹ کے سابق جج ایس موہن کا انتقال
جسٹس شنمگ سندرم موہن کا کل دیر شام انتقال ہوگیا، وہ 89 برس کے تھے۔ ان کے لواحقین میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے، وہ پچھلے کچھ دنوں سے بیمار تھے
نئی دہلی: سپریم کورٹ کے سابق جج اور کرناٹک کے سابق کارگزار گورنر جسٹس شنمگ سندرم موہن کا کل دیر شام انتقال ہوگیا۔ وہ 89 برس کے تھے۔ ان کے لواحقین میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ وہ پچھلے کچھ دنوں سے بیمار تھے۔ انہوں نے چنئی کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔
فروری 1930 میں تمل ناڈو کے تروپور ضلع کے ادومل پیٹ میں پیدا ہوئے جسٹس موہن نے مدراس یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے وہیں سے قانون میں پوسٹ گرجویشن کی۔ انہیں لکشمی نارسا ریڈی گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔ جسٹس موہن نے اگست 1954 میں مدراس ہائی کورٹ میں وکالت بطور پیشہ شروع کی۔ انہوں نے 1959 اور 1966 کے درمیان مدراس لا کالج میں گیسٹ لیکچرر کے طورپر بھی کام کیا۔
انہیں فروری 1974 میں مدراس ہائی کورٹ کا اڈیشنل جج مقرر کیا گیا تھا اور ایک اگست 1975 کو اسی ہائی کورٹ میں مستقل طور پر ان کی تقرری کی گئی۔ سال 1988 میں انہیں مدراس ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس کے طور پر مقرر کیا گیا اور بعد میں انہیں مستقل طور پر مقرر کیا گیا۔ انہوں نے 26 اکتوبر 1989 کو کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر بھی حلاف لیا۔ پانچ فروری 1990 کے درمیان وہ کرناٹک ریاست کے کارگزار گورنر بھی رہے۔ اکتوبر 1991 میں انہیں سپریم کورٹ کا جج بنایا گیا تھا، جہاں سے وہ 10 فروری 1995کو ریٹائر ہوئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔