سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی طبیعت ناساز، دہلی ایمس میں داخل

ڈاکٹر منموہن سنگھ کو گزشتہ دو دنوں سے ہلکا بخار تھا، ایسے میں انھیں بہتر علاج اور دیکھ بھال کے لے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے، فی الحال ان کی کچھ ضروری ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔

منموہن سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
منموہن سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی طبیعت خراب ہونے پر انھیں آج شام دہلی ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کو دو دنوں سے بخار اور کمزوری کی شکایت تھی، جس کے سبب انھیں آج شام 6 بجے کے قریب ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر منموہن سنگھ کو گزشتہ دو دن سے ہلکا بخار تھا۔ ایسے میں انھیں بہتر علاج کے لیے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ انھیں ایمس کے کارڈیو-نیورو ٹاور میں ڈاکٹر نتیش نایک کی دیکھ ریکھ میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال کچھ ضروری ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔


غور طلب ہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اپریل میں کورونا انفیکشن کے شکار ہو گئے تھے، جس کے بعد انھیں دہلی میں ایمس کے ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہاں کچھ دن علاج کے بعد وہ پوری طرح ٹھیک ہو گئے تھے۔

حالانکہ اس سے پہلے گزشتہ سال مئی میں بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت بھی کچھ دن علاج کے بعد وہ پوری طرح سے ٹھیک ہو گئے تھے۔ اس وقت بھی ان کا علاج ڈاکٹر نتیش نایک کی دیکھ ریکھ میں ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔