سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کورونا سے متاثر، حالت مستحکم

سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کے دفتر نے بتایا ہے کہ ان کو شہر کے منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی دیوے گوڑا / تصویر آئی اے این ایس
سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی دیوے گوڑا / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بنگلورو: سابق وزیر اعظم اور جنتا دل (ایس) کے صدر ایچ ڈی دیوے گوڑا کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، حالانکہ ان میں کورونا کی کوئی علامت نہیں پائی گئی اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ سابق وزیر اعظم کے دفتر نے بتایا ہے کہ دیوے گوڑا کو شہر کے منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کرناٹک کے وزیر اعلی بسوا راج بومائی نے بتایا ہے کہ یہ اطلاع ملنے کے بعد کہ دیوے گوڑا کورونا سے متاثر ہیں وہ دیوے گوڑا اور ان کے اہل خانہ سے بات کریں گے اور منی پال اسپتال کے ڈاکٹروں سے سابق وزیر اعظم کے علاج میں تمام ضروری اقدامات کرنے کو کہیں گے۔


ایک ٹوئٹ میں ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر نے دیوے گوڈا کی جلد صحت یابی کی نیک تمنا کی اور کہا کہ وہ ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے رابطہ کریں گے اور ان کی صحت کی اطلاع شیئر کرتے رہیں گے۔

جمعہ کو ریاست میں کورونا انفیکشن کے 48,049 نئے معاملے درج ہوئے اور کورونا انفیکشن کی شرح 19.23 فیصد رہی۔ ریاست میں کورونا کے ایکٹیو معاملوں کی تعداد 3,23,143 ہے جن میں سے 2,23,000 معاملے صرف بنگلورو کے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں اس وبا سے 22 مزید مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔