سابق صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

اسپتال کے مطابق انہیں بخار اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی۔ وہ صحت مند ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ وہ ڈاکٹروں کی سخت نگرانی میں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>سابق صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

سابق صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل / تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

سابق صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل کو بخار اور سینے میں انفیکشن کے سبب علاج کے لیے مہاراشٹر کے پونے شہر کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ 89 سالہ سابق صدر کو بدھ (13 مارچ) کو بھارتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اسپتال نے اس تعلق سے میڈیا کے لیے ایک خبر بھی جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ’’سابق صدر پرتیبھا پاٹل کو کل رات اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ انہیں بخار اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی۔ وہ صحت مند ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ وہ ڈاکٹروں کی سخت نگرانی میں ہیں۔" پرتیبھا پاٹل ہندوستان کی پہلی خاتون صدر تھیں۔ وہ 2007 سے 2012 تک ملک کے اعلیٰ آئینی عہدے پر فائز رہیں۔


یو پی اے نے 2007 میں پرتیبھا پاٹل کو اپنا صدارتی امیدوار بنایا تھا جبکہ این ڈی اے نے بھیرو سنگھ شیخاوت کو ان کے خلاف میدان میں اتارا تھا۔ پرتیبھا پاٹل نے انہیں شکست دی اور ملک کی پہلی خاتون صدر بنیں۔ پرتیبھا پاٹل نے ہندوستان کا سب سے بڑا آئینی عہدہ سنبھالا اور وہ ہندوستان کی بارہویں صدر بنیں۔

یہاں ہم آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ سابق صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل نے پہلی بار 1962 میں مہاراشٹر کے جلگاؤں شہر کے اسمبلی سیٹ سے الیکشن جیتا تھا۔ مہاراشٹر کے قدآور لیڈر وائی بی چوہان نے  چالیس گاؤں میں ان کی تقریر سے متاثر ہوکر انہیں جلگاؤں سے کانگریس کا امیدوار بنایا تھا، جس میں وہ کامیاب ہوئیں تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔