انوپریا پٹیل نےجونپور میں پارٹی کو بیچ ڈالا:ہرش بنش سنگھ

اپنا دل(ایس)نے اتحاد کے مذہب کو نہیں ادا کیا اور اسی لئے اتنے اہم ضلع پنچایت کے انتخاب میں بی جے پی اور اپنا دل کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔

انوپریا پٹیل وزیر اعظم کے ساتھ تصویر یو این آئی
انوپریا پٹیل وزیر اعظم کے ساتھ تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے سابق رکن پارلیمنٹ ہرش بنش سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ ضلع پنچایت صدر عہدے کے انتخاب میں اپنا دل(ایس )سربراہ انوپریا پٹیل نے جونپور میں اپنی پارٹی کو فروخت کردیا۔

مسٹر سنگھ نے بدھ کو میڈیا نمائندوں سے کہاکہ ضلع پنچایت صدر کا عہدہ خاتون کے لئے ریزرو تھا۔ ٹکٹ کی تقسیم میں یہ سیٹ اتحاد میں اپنا دل کو ملی تو اپنا دل(ایس) نے ریتا پٹیل کو بی جے پی اپنا دل اتحاد کا امیدوار اعلان کیا۔ ووٹنگ کے دن انوپرا پٹیل کے اشارے پر اپنادل(ایس) کے سبھی06اراکین نے آزاد امیدوار شری کلا سنگھ کے حق میں ووٹ کیا۔


انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اپنا دل(ایس)نے اتحاد کے مذہب کو نہیں ادا کیا۔ اس لئے اتنے اہم انتخاب میں بی جے پی اور اپنا دل کو زیرو ووٹ ملا۔ اس کے لئے سیدھے طور پر اپنا دل کی قومی صدر انوپریا پٹیل کو خاطی ٹھہراتے ہوئے اس معاملے کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ بی جے پی انوپریا پٹیل کو مرکزی کابینہ میں شامل نہیں کرے لیکن بی جے پی کی اعلی قیادت نے انوپریا پٹیل کو کابینہ میں شامل کیا اور ان کو اچھی وزارت دی۔

سابق رکن پارلیمان نے یہ بھی الزام لگا یا کہ اپنا دل کی صدر انوپریا پٹیل عتیق احمد،منا بجرنگی جیسے لوگوں کو اپنا ٹکٹ دیتی رہتی ہیں جبکہ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ریاست سے غنڈہ اور مافیا راج ختم کرنا چاہتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔