جموں و کشمیر کے سابق گورنر جگموہن کا 94 سال کی عمر میں انتقال

جموں و کشمیر کے سابق گورنر جگموہن کا پیر کے روز انتقال ہو گیا۔ وہ 94 سال کے تھے۔ انہوں نے دہلی میں آخری سانس لی۔ جگموہن جموں و کشمیر کے گورنر کے عہدے پر فائز رہنے کے علاوہ مرکزی وزیر بھی رہ چکے تھے

جموں و کشمیر کے سابق گورنر جگموہن ملہوترا / بشکریہ ٹوئٹر
جموں و کشمیر کے سابق گورنر جگموہن ملہوترا / بشکریہ ٹوئٹر
user

قومی آواز بیورو

سری نگر: جموں و کشمیر کے سابق گورنر جگموہن کا پیر کے روز انتقال ہو گیا۔ وہ 94 سال کے تھے۔ انہوں نے دہلی میں آخری سانس لی۔ جگموہن جموں و کشمیر کے گورنر کے عہدے پر فائز رہنے کے علاوہ مرکزی وزیر بھی رہ چکے تھے۔ ان کا پور نام جگموہن ملہوترا تھا۔

جگموہن دہلی اور گوا کے گونر بھی رہ چکے تھے اور وہ لوک سبھا کے لئے بھی منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے شہری ترقی اور سیاحت کا قلمدان سنبھالا تھا۔ جگموہن نے دو مرتبہ جموں و کشمیر کے گورنر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ 1984 سے 1987 تک اور پھر 1990 میں جنوری سے مئی تک اس عہدے پر فائز رہے۔ دہلی میں کبھی سخت کبھی نرم افسر شاہ کے طور پر شناخت بنانے والے جگموہن ملہوترا نے بعد میں اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ وہ اٹل بہاری واجپئی کی مدت کار میں مرکزی وزیر ر ہے تھے۔


غورطلب ہے کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو غیر فعال کرنے کے بعد بی جے پی نے جب راطہ مہم شروع کی تھی تو اس وقت امت شاہ اور موجودہ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا جموں و کشمیر کے سابق گورنر جگموہن سے ملاقات کے لئے ان کی چانکیہ پوری میں واقع رہائش پر گئے تھے۔ امت شاہ نے رابطہ مہم کی شروعات جگموہن کی رہائش سے کی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جگموہن کی جانب سے وادی کشمیر کے تعلق سے کئی سخت فیصلے لئے گئے تھے۔ انہوں نے ملی ٹینٹوں کے خلاف حکمت عملی تیار کی تھی۔ سال 2004 میں ارون شوری نے کہا تھا، ’’یہ جگموہن ہی تھے جنہوں نے وادی کشمیر کی حفاظت کی۔ انہوں نے ریاست کے اختیارات کو بحال کیا اور ملی ٹینٹوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔