سابق آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر نے نیم پلیٹ پر کیوں لکھا ’جبریہ ریٹائر‘؟

امیتابھ ٹھاکر کو حکومت نے گزشتہ دنوں وقت سے پہلے لازمی طور پر ریٹائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں مفاد عامہ میں سروس بنائے رکھے جانے کے موافق نہیں سمجھا جاتا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر نے لازمی سبکدوشی (ریٹائرمنٹ) کے بعد گومتی نگر میں اپنی رہائش کی نیم پلیٹ بدلتے ہوئے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ انھوں نے اپنے گھر میں لگی تختی پر ’امیتابھ ٹھاکر، آئی پی ایس (جبریہ ریٹائرڈ)‘ لکھوایا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے نیم پلیٹ یعنی تختی کے ساتھ اپنی تصویر کھنچواکر فیس بک کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا ہے۔

سابق آئی پی ایس افسر نے کہا کہ انھیں وقت سے پہلے زبردستی منمانے ڈھنگ سے سبکدوش کر دیا گیا، اس لیے وہ اپنے لیے اب تو انہی الفاظ کا استعمال کریں گے۔امیتابھ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ جبراً ریٹائر کرنے کے حکومت کے فیصلے سے افسوس ہونے کی جگہ پر وہ اس کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ انھوں نے اپنے گھر کی تختی کو ٹوئٹ کرنے کے ساتھ ہی فیس بک پر بھی شیئر کیا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کا یہ پوسٹ وائرل ہو رہا ہے۔


غور طلب ہے کہ آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر کو وزارت داخلہ نے وقت سے قبل لازمی طور سے سبکدوش کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکم میں لکھا گیا ہے کہ امیتابھ ٹھاکر کو مفاد عامہ میں سروس بنائے رکھے جانے کے موافق نہ پاتے ہوئے مفاد عامہ میں فوری اثر سے سروس مکمل ہونے سے قبل سبکدوش کیے جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ امیتابھ ٹھاکر نے خود ٹوئٹ کر اس کی جانکاری دی تھی۔ حکومت کے اس حکم پر ٹوئٹ کر کے انھوں نے لکھا تھا کہ مجھے ابھی ابھی وی آر ایس (مفاد عامہ میں سبکدوشی) حکم حاصل ہوا۔ حکومت کو اب میری خدمات نہیں چاہئیں۔ جے ہند۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔