ہریانہ کے سابق وزیر و رکن پارلیمنٹ اوتار سنگھ بھڑانا کانگریس میں شامل

لوک سبھا انتخابات کے درمیان ہریانہ کے قدآور لیڈر، سابق ریاستی وزیر و رکن پارلیمنٹ اوتار سنگھ بھڑانا کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کانگریس کے امیدواروں کے لیے انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دیپک باوریا کے ساتھ اوتار سنگھ بھڑانا /&nbsp; تصویر:&nbsp;<strong>@AvtarBhadanaMP</strong></p></div>

دیپک باوریا کے ساتھ اوتار سنگھ بھڑانا / تصویر:@AvtarBhadanaMP

user

قومی آوازبیورو

سابق ایم پی اوتار سنگھ بھڑانا سماجوادی پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں واپس آگئے ہیں۔ ہفتہ کو انہوں نے ہریانہ کانگریس کے انچارج دیپک باوریا سے ملاقات کی اور کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔ سماجوادی پارٹی کی جانب سے اوتار سنگھ بھڑانہ کو میرٹھ سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کی گئی تھی۔ ایس پی سپریمو اکھلیش یادو نے بھی انہیں ٹکٹ دینے کے لیے لکھنؤ بلایا تھا لیکن انہوں نے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔

اوتار سنگھ بھڑانا ہریانہ میں وزیر، ایم پی اور ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ وہ 1991، 2004، 2009 میں فرید آباد لوک سبھا سیٹ اور 1999 میں اتر پردیش کی میرٹھ لوک سبھا سیٹ سے ایم پی رہ چکے ہیں۔ انہیں 2014 اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہ فرید آباد لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی لیڈر کرشن پال گرجر سے لگاتار دو بار ہار گئے تھے۔


اوتار سنگھ بھڑانہ کو گرجر سیاست میں ایک بڑا چہرہ سمجھا جاتا ہے۔ وہ فرید آباد، ہریانہ کے رہنے والے ہیں۔ کانگریس میں شامل ہونے کے بعد اوتار سنگھ بھڑانہ نے فرید آباد سے کانگریس امیدوار مہندر پرتاپ سنگھ اور گروگرام لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار راج ببر کی حمایت میں مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 May 2024, 2:41 PM