’بنکروں کی بے روزگاری کے تصفیہ کے لئے بجلی کے سابقہ فلیٹ ریٹ کا نظم بحال کیا جائے‘

ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ جب سے بی جے پی کی حکومت زیر اقتدار آئی ہے اس نے بنکروں کی بجلی کے فلیٹ ریٹ کے نظم کو ختم کر ان کی کمر توڑ دی ہے، پاور لوم بند ہونے سے بے روزگاری کے سبب وہ بھکمری کے دہانے پرہیں۔

تصویر بشکریہ ڈی ڈبلیو
تصویر بشکریہ ڈی ڈبلیو
user

یو این آئی

پرتاپ گڑھ: بنکروں کو موصول فلیٹ ریٹ پر بجلی کی سہولت کو اترپردیش حکومت نے ختم کر کے بنکروں کے نایاب ہنر کو اختتام کے دہانے پر پہنچا کر انہیں بے روزگار کر دیا ہے۔ اترپردیش حکومت بنکروں کی بے روزگاری کے تصفیہ و ان کے ہنر کو زندہ رکھنے کے لئے فوراً فلیٹ ریٹ پر بجلی کا نظم بحال کر راحت دے ۔ پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے جاری پریس ریلیز میں مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ بنکر ملک کی ترقی کا ایک اہم جز ہے جو ترقی کی پیش رفت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے بنکروں کو جب خصوصی طور سے موصول بجلی کی سہولیات سے محروم کر دیا جائے گا تو ان کی بے روزگاری میں جہاں اضافہ ہوگا وہیں ملک کو بھی مالی خسارہ ہوگا۔


سابق میں بنکروں کے لئے بجلی کا نظم فلیٹ ریٹ پر کیا گیا تھا جس کے سبب بنکر راحت میں تھے اور مذکورہ ہنر کو فروغ دیا جا رہا تھا، مگر جب سے بی جے پی کی حکومت زیر اقتدار آئی ہے اس نے بنکروں کی بجلی کے فلیٹ ریٹ کے نظم کو ختم کر ان کی کمر ٹوڑ دی ہے۔ پاور لوم بند ہونے سے بے روزگاری کے سبب وہ بھکمری کے دہانے پر ہیں۔ بجلی کے ریٹ میں اضافے سے بنکروں کو مزید خسارہ ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ پاور لوم بند ہونے سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ بنکروں کے احتجاج کے باوجود حکومت بنکروں کے مسائل پر ترجیح نہیں دے رہی ہے اس سے بنکروں کے سامنے ایک تاریکی ضرور ہے۔ پیس پارٹی بنکروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ سابقہ بجلی کے فلیٹ ریٹ کے نظم کو بحال کیا جائے جس سے پھر سے پاور لوم چل سکیں و بے روزگاروں کو روزگار مل سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔