کانگریس کے سابق کونسلر نے میٹنگوں میں شرکت سے ملنے والے الاؤنس کو عوامی کام کے لیے کارپوریشن فنڈ میں جمع کرایا
چودھری زبیر احمد نے کہا کہ مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کی مالی حالت کو دیکھتے ہوئے ہم نے اپنے نشست الاؤنس کارپوریشن کے فنڈ میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا۔
نئی دہلی: تینوں میونسپل کارپوریشن تحلیل ہوگئی ہے اور میئرس اور کونسلرس سبکدوش ہو گئے ہیں۔ تینوں کارپوریشنوں میں سب سے زیادہ مالی بحران کا شکار مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن ہے جس کی وجہ سے افسران اور ملازمین کو وقت پر تنخواہ تک نہیں مل پا رہی ہے۔ چوہان بانگر کے سابق کونسلر چودھری زبیر احمد نے مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کی حالت کو دیکھتے ہوئے میٹنگوں میں شرکت سے ملنے والے الاؤنس کو عوامی کام کے لئے کارپوریشن کے فنڈ میں جمع کرایا ہے۔ انہوں نے کارپوریشن کی سکریٹری لتا سنگھ کو لیٹر دیتے ہوئے ان کے الاؤنس کو نگم کے فنڈ میں جمع کرنے کی گزارش کی ہے۔
چودھری زبیر احمد نے کہا کہ یہ سبھی کو معلوم ہے کہ مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کی مالی حالت بہت خراب ہے جس کی وجہ سے اپنے افسران اور ملازمین کو تنخواہ بھی نہیں دے پا رہی ہے۔ اس خراب حالت کو دیکھتے ہوئے ہم نے اپنے نشست الاؤنس کارپوریشن کے فنڈ میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا تاکہ عوام کے فلاحی کاموں میں لگایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک سال قبل ہی کونسلر ہوئے تھے اور حا ل ہی میں ہمیں کانگریس نے ای ڈی ایم سی کا لیڈر بھی بنایا تھا۔ اب جب بھی موقع ملے گا ہم پھر دوبارہ خدمت کریں گے اور امید کریں گے کہ کانگریس کا میئر بن کر آئے اور ہم اپنے لیڈران کی تصویریں پھر سے ایم سی ڈی میں لگائیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔